تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
عرض مرتب مفسرقرآن ، فقیہ النفس ،مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کی شخصیت اور فقہ وفتاویٰ میں آپ کا مرتبہ ومقام محتاج تعارف نہیں ،آپ کی شاہکارتفسیر ’’معارف القرآن‘‘ اور علمی وفقہی تحقیقات، جدیدمسائل میں آپ کی کاوشیں آپ کے تبحرعلمی اور فقاہتِ نفس کا بیّن ثبوت ہیں ،آپ فطرۃً سلیم الطبع اور فقیہ النفس تھے ،جس کی شہادت ہندوپاک کے علاوہ دوسرے ممالک کے کبارعلماء نے بھی دی ہے ۔ اسی فقاہتِ نفس کا نتیجہ تھا کہ آپ کی مایہ ناز تفسیر ’’معارف القرآن ‘‘ میں دین اسلام اور اصول شرع سے متعلق جتنے مباحث قرآنی آیات کی روشنی میں سمجھے اور سمجھائے جاسکتے تھے اس کے کسی گوشے اور پہلو کو آپ نے چھوڑانہیں ،حالاتِ حاضرہ اور نئے نئے باطل فرقوں پر بھی آپ کی گہری نظرتھی، ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے آیات قرآنیہ کی روشنی میں آپ نے اسلام کے ایسے مبادی جن کو اصول شرع واصول فقہ کہا جاسکتا ہے بیان فرمائے ،جس سے دین اسلامی اور فقہ اسلامی کی بنیادیں مضبوط ومحفوظ ہوتی ہیں ،اور مستشرقین ومتشککین کے شکوک وشبہات کا قلع قمع ہوتا ہے ، ان اسلامی اصول کے عناوین یہ ہیں قرآن ،حدیث، اجماع ، قیاس، انبیاء، صحابہ ،اجتہاد وتقلید، افتاء وقضاء ،کفر واسلام ،توحید وشرک ،ایمان ونفاق، سنت وبدعت وغیرہ ان بنیادی واصولی مباحث کو حضرت مفتی محمد شفیع صاحب نے قرآنی آیات کی روشنی میں نہایت تفصیل سے مختلف آیات کے ضمن میں تحریر فرمایا ہے ۔ احقر نے صرف ایسے ہی اصولی وبنیادی مباحث کوحضرت مفتی صاحبؒ کی معارف القرآن نیزبعض دیگر تصانیف وفتاویٰ سے چن چن کر مرتب کیا ہے ،یہ کام اب سے تقریباً اٹھارہ بیس سال پہلے ہوچکا تھا لیکن اس کی اشاعت کی نوبت نہ آسکی،البتہ اس کا