تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
انشورنش(بیمہ زندگی) کے متعلق پوری تحقیق کے ساتھ تفصیلی جواب تحریر فرمایا اور ساتھ میں یہ بھی تحریر فرمایا: ’’میراجواب کوئی آخری فیصلہ نہیں ،دوسرے علماء کے سامنے پیش ہوکر اس کی اصلاح بھی ہوسکے گی ‘‘۔۱؎جدید مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں صحیح صورت حال کو سمجھنے کے لئے صاحبِ معاملہ اورماہرین فن سے تحقیق کرنا مذکورہ مسئلہ کے سلسلہ میں ماہرین فن سے تحقیق کی غرض سے حضرت مفتی صاحب ؒ نے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا: سوال: بعض مسائل شرعیہ کی تحقیق کے لئے یہ معلوم کرنا ہے کہ لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ جو آواز دورتک پہونچتی ہے یہ بعینہٖ بولنے والے کی آواز ہوتی ہے ، یااس کا عکس وشبیہ ہوتی ہے ، جیسے آواز بازگشت میں ہوتا ہے ،یا جیسے گراموفون کی آواز ہے ، سوال کا منشاء یہ ہے کہ آواز جو ہوا میں پیداشدہ لہروں یاتموّج کا نام ہے لاؤڈاسپیکر کسی منزل میں ان کو بدل کران کے مشابہ نئی لہریں پیداکردیتا ہے ، یا انہیں لہروں میں کوئی جدیدبرقی قوت پیدکردیتا ہے ،جس کے ذریعہ سے وہ لہریں منتشر ہونے سے پہلے دور تک پہونچ جاتی ہے ،براہِ کرم اس مسئلہ میں اپنی تحقیق سے استفادہ کاموقع دیاجائے ۔۲؎جدید مسائل کا محاکمہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مفتی صاحب کو بڑی صلاحیتوں اور خوبیوں سے نوازا تھا آپ جدید مسائل کا قرآن و حدیث اور جمہور فقہاء کے اقوال کی روشنی میں محاکمہ فرماتے اوراس ------------------------------ ۱؎ جواہرا لفقہ ص۱۸۱ج۲ ۲؎آلاتِ جدیدہ کے شرعی احکام ص۹۷