تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
ایک پورا مقالہ اس کے لیے چاہئے لیکن ایک واضح مثال پر اکتفاء کرتا ہوں ۔ خاکسار تحریک کے بانی عنایت اللہ مشرقی صاحب نے ایک زمانہ میں ہندوستانی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثرکیا ان کے عقائد و نظریات جمہور امت سے بہت سے معاملات میں مختلف تھے، حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے ایماء پر حضرت والد صاحب نے ان کے نظریات کی تردید میں ایک رسالہ تحریر فرمایا جو مشرقی اور اسلام کے نام سے شائع ہوا ہے، رسالہ تو مختصر سا ہے لیکن حضرت والد صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے اس کی ترتیب میں بڑی محنت اٹھائی، اول تو مشرقی صاحب کی تمام تصانیف کا بنظر غائر مطالعہ کیاپھر ان کے جن مقامات پر جمہور امت سے ناقابل برداشت انحراف نظر آیا ان کو قلم بند کیا اور پھر مزید احتیاط یہ کی کہ ان کی عبارتوں کوجمع کرکے مشرقی صاحب کے پاس بھیجا کہ ان عبارتوں سے آپ کی مراد وہی ہے جو ان سے ظاہر ہوتی ہے یا آپ کچھ اور کہنا چاہتے ہیں ، ان کی طرف سے کوئی واضح جواب نہ آیا تو انھیں دوبارہ خط لکھا اور یہ خط و کتابت کافی عرصہ تک جاری رہی، یہاں تک کہ اس خط و کتابت کے نتیجہ میں یقین ہوگیا کہ مراد وہی ہے جو ان کی عبارتوں سے ظاہر ہے تو پھر اس پر تردید تحریر فرمائی، یہ رسالہ جواہر الفقہ میں شامل ہے۔۱؎کسی فرد یاجماعت سے متعلق رائے قائم کرنے کے سلسلہ میں پوری تحقیق کے بعد بھی خوف خداوندی کا استحضار ’’جماعت اسلامی‘‘ سے متعلق سوال کاجواب تحریرفرمانے کے بعد اخیر میں تحریرفرماتے ہیں : یہ میری ذاتی رائے ہے جو اپنی حدتک غور وفکر کے بعد فیمابینی وبین اللہ قائم ------------------------------ ۱؎ البلاغ ص: ۴۷۰۔