تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
باب۶ قلم وکتابت کی اہمیت تعلیم کا سب سے پہلا اورا ہم ذریعہ قلم اور کتابت ہے ایک صحیح حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لماخلق اللہ الخلق کتب فی کتابہ فہوعندہ فوق العرش،ان رحمتی غلبت غضبی ، یعنی اللہ تعالیٰ نے ازل میں جب مخلوق کو پیدا کی تو اپنی کتاب میں جو عرش پر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے یہ کلمہ لکھا کہ ’’میری رحمت میرے غضب پر غالب رہے گی‘‘ اور حدیث میں یہ بھی ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اول ماخلق اللہ القلم فقال لہ‘ اکتب فکتب مایکون الیٰ یوم القیٰمۃ فہو عندہ فی الذکر فوق عرشہٖ، یعنی سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیداکیا اور اس کو حکم دیا کہ لکھے ،اس نے تمام چیزیں جو قیامت تک ہونے والی تھیں لکھ دیں ، یہ کتاب اللہ تعالیٰ کے پاس عرش پر ہے (قرطبی)قلم کی تین قسمیں علماء نے فرمایا ہے کہ عالَم میں قلم تین ہیں ،ایک سب سے پہلا قلم جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور تقدیر کا ئنات لکھنے کا اس کو حکم دیا، دوسرے فرشتوں کے قلم جس سے وہ تمام ہونے والے واقعات اور ان کی مقاد یر کو نیز انسانوں کے اعمال کو لکھتے ہیں ،تیسرے عام انسانوں کے قلم جن سے وہ اپنے کلام لکھتے اور اپنے مقاصد