تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
﷽باب۱ حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحبؒ کافقہی مقام کیا حضرت مفتی صاحب فقیہ النفس تھے؟ حضرت اقدس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم تحریر فرماتے ہیں : ’’فقیہ النفس‘‘ فقہاء کی ایک اصطلاح ہے، اوراس سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے فقہ میں کثرت ممارست کے بعد ایک ایسا ذوق سلیم عطافرمایا ہو جس کی روشنی میں وہ کتابوں کی مراجعت کے بغیر بھی صحیح نتیجہ تک پہنچ سکتا ہو۔ مجھ جیسے بے علم وعمل شخص کا یہ منصب نہیں ہے کہ وہ کسی کے بارے میں فقیہ النفس ہونے کا فیصلہ کرے کیوں کہ فقیہ النفس کی پہچان بھی انہی لوگوں کا حصہ ہے جنہیں اللہ تعالی نے تبحر علمی سے نوازا، چنانچہ اس پہچان کے لئے بھی حضرت علامہ انور شاہ کشمیریؒ جیسے انسان کی ضرورت ہے جنہوں نے علامہ ابن عابدین شامی جیسے وسیع العلم انسان کو بھی ’’فقیہ النفس‘‘ تسلیم کرنے سے انکار کیا اور فرمایا کہ یہ لفظ علامہ ابن نجیم جیسے حضرات پر راست آتا ہے، اور ساتھ ہی اپنے دور میں حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہیؒ کے بارے میں اعتراف کیا کہ وہ فقیہ النفس تھے۔ لہٰذا میری یہ مجال نہیں ہے کہ میں حضرت والد صاحب کے فقیہ النفس ہونے نہ ہونے پر کوئی تبصرہ کر سکوں البتہ مصر کے معروف اورمحقق عالم شیخ الاسلام علامہ زاہد