تحفۃ المفتی ۔ اہل علم و ارباب افتاء و قضاء کے لئے اہم ہدایات |
فادات ۔ |
|
قرآن کریم کا کسی کافر کے ہاتھ میں دینا توجائز نہیں لیکن ایسی کوئی کتاب یا کاغذ جس میں کسی مضمون کے ضمن میں کوئی آیت آگئی ہے وہ عرف میں قرآن نہیں کہلاتا اس لیے اس کا حکم بھی قرآن کا حکم نہیں ہوگا، وہ کسی کافرکے ہاتھ میں بھی دے سکتے ہیں اور بے وضو کے ہاتھ میں بھی۔ (عالم گیری کتاب الحظر والاباحۃ)خط مختصر جامع بلیغ اور مؤثر انداز میں لکھنا چاہئے حضرت سلیمان علیہ السلام کے اس والا نامہ کو دیکھئے تو چند سطروں میں تمام اہم اور ضروری مضامین بھی جمع کردئیے اور بلاغت کا اعلیٰ معیار بھی قائم ہے، کافر کے مقابلہ میں اپنی شاہانہ شوکت کا اظہار بھی ہے، اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی صفات کمال کا بیان اور اسلام کی طرف دعوت بھی، اور ترفع وتکبر کی مذمت بھی، در حقیقت یہ خط بھی اعجاز قرآنی کا ایک نمونہ ہے، حضرت قتادہؓ فرماتے ہیں کہ خط نویسی میں تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت بھی وہی ہے کہ تحریر میں طول نہ ہو، مگر ضروری کوئی مضمون چھوٹے بھی نہیں ۔ (روح المعانی) ۱؎تمت ------------------------------ ۱؎ ماخوذ از معارف القرآن پ۱۹ سورہ نمل ص۵۶۶ج۶