ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2017 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔معیارِ محبت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت سرورِ کائنات ۖ کے صحابی حضرت عبد الرحمن بن ابی قراد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جنابِ رسالت مآب ۖ وضو فرما رہے تھے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آپ کے وضو کا پانی زمین پر گرنے نہیں دیتے تھے بلکہ ہاتھوں میں لے کر اپنے جسم پر تبرکاً مل رہے تھے صحابہ کرام کی اس وار فتگی کو دیکھ کر آقائے نامدار ۖ نے دریافت فرمایا کہ تم کس لیے ایسا کررہے ہو ؟ عرض کیا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول ۖ سے محبت ہے اُسی محبت کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔ آقائے نامدار ۖ نے یہ سن کر ارشاد فرمایا کہ جو آدمی یہ چاہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ۖ سے صحیح محبت کرے یا اللہ اور اس کے رسول ۖ کا محبوب بن جائے تو اُس پر یہ تین باتیں لازم ہیں۔ ٭ پہلی یہ بتلائی کہ ہمیشہ سچ بولے ۔ کیونکہ جھوٹ بہت بری چیز ہے، حدیث شریف میں جھوٹ کی بہت برائی بیان ہوئی ہے ایک دفعہ ایک صحابی نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ ۖ کیا مسلمان بزدل بھی ہوتا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا ہاں ہو سکتا ہے انہوں نے پھر دریافت کیا کہ کیا مسلمان جھوٹا بھی ہو تا ہے ؟ تو فرمایا