ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2017 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ٢٩اگست کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کے داماد(ر) کرنل محمد صفدر صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے ملاقات کی۔ جامعہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب اور مولانا اظہار الحق صاحب مدظلہم فریضہ حج ادا کرنے کے بعد بخیر و عافیت واپس تشریف لے آئے، والحمد للہ۔ وفیات ٥ ستمبر کوبانی ٔ جامعہ حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مرید جناب ہاشم ڈوگر صاحب مختصر علالت کے بعد قصور میں وفات پاگئے۔ ٧ ستمبر کومحترم الحاج ملک سعید صاحب کی خوشدامن صاحبہ سرگودھا میں وفات پاگئیں۔ ١٧ستمبر کو جمعیة علماء اسلام کے مقامی رہنما الحاج سیّدخورشید احمد صاحب گردیزی ملتان میںوفات پاگئے۔ ٢٤ستمبر کو جناب رائو تاج محمد صاحب مرحوم کے بڑے صاحبزادے رائو محمد عمر صاحب طویل علالت کے بعد پھول نگر میں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔