Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2017

اكستان

61 - 66
ایک ایمان والے کودُنیاکی ٹیپ ٹاپ اور نیرنگیوں میں مشغول ہوکراپنے اصلی مستقراوروطن کو نہ بھولنا چاہیے بلکہ اُس کی یادسے ہمیشہ اپنے دل کومعموررکھناچاہیے۔
منزل کیاہے  ؟ 
ہمیں یہ یادرکھناچاہیے کہ ہماری اصل منزل موت کے بعدشروع ہونے والی زندگی ہے ،ہم سب اُسی منزل تک پہنچنے کے لیے رخت ِسفرباندھے ہوئے ہیں،ہماری مثال بالکل اُن مسافروں کی طرح ہے جوجہازکے اِنتظار میںا ئیرپو رٹ کے چائے خانوں میں بیٹھے ہوئے مختلف طرح کے مشروبات وماکولات سے لطف اندوزہورہے ہوتے ہیں کہ یکایک اعلان ہوتاہے کہ :''دُبئی جانے والاجہازپروازکے لیے تیارہے جن لوگوں کودُبئی جاناہے وہ فوراًجہازکارُخ کریں ''دُبئی جانے والے مسافراِعلان سُنتے ہی کھانا پینا چھوڑکراُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اوراپنے ہاتھ میں سامان لے کرفوراًجہازکی طرف روانہ ہوجاتے ہیں پھر اعلان ہوتاہے ''ملیشیاجانے والے مسافرین متوجہ ہوں ''کوالالمپورجانے والاجہازاُڑان بھرنے کے لیے تیارہے آپ لوگ فلاں گیٹ سے جہاز میںداخل ہوجائیں، اعلان سُنتے ہی ملیشیاجانے والے لوگ بھی کرسیاں چھوڑدیتے ہیں اورسامان لے کرجہازکارُخ کرتے ہیں، اِسی طرح چوبیس گھنٹہ وقفہ وقفہ سے مختلف سمت میں جانے والے جہازوں کی پروازکااعلان ہوتارہتاہے اورمسافرسوارہوکراپنی منزل کارُخ کرتے ہیں۔
بالکل یہی حال ہماراہے ہم دُنیامیں کھابھی رہے ہیں پی بھی رہے ہیں خوشیاں بھی منارہے ہیں اورنہ جانے کیاکیاکررہے ہیں  ؟  لیکن جب ہماری باری آئے گی اورفرشتہ پروانۂ اَجل لے کر آئے گاتوہمیں دُنیاکے اِن تمام جھمیلوں کوخیربادکہہ کراُس آخری سفرپرروانہ ہوناپڑے گا یہ سفرزندگی کے کس لمحہ میں اورکس موڑپرپیش آجائے کسی کونہیں معلوم،اگرہمارا سامانِ سفرتیارہے جیساکہ ائیرپورٹ پربیٹھنے والے مسافرین کا ہوتا ہے تویہ زادآخرت میں ہمارے کام آئے گاورنہ توخالی ہاتھ اوربغیرتیاری کے منزل پرپہنچناہوگا اوریہی چیزباعث ِرُسوائی اورعاربن جائے گی۔اِس موقع پرشیخ محمودوراق   کایہ شعرذکر کرناموزوں معلوم ہوتاہے  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 8 1
6 معیارِ محبت 8 5
7 صالح جمہوریت اور تعمیر جمہوریت 11 1
8 سنگ ِ بنیاد اور حقیقی روح : 11 7
9 حقیقی روح اور جمہوریت کی جان : 13 7
10 مساوات اور بھائی چارہ کا تقاضا اور مطالبہ : 14 7
11 جمہوریت کی تشریح و تعمیر : 15 7
12 سیرت ِ پاک کا اِزدواجی پہلو اور مسئلہ کثرت ِ ازدواج 16 1
13 سرور ِ عالم ۖ کا دور ِشباب اور بے نظیر عفت : 17 12
14 آپ کا پہلا نکاح اور وہ بھی بیوہ سے : 18 12
15 حالاتِ مذکورہ کے نتائج : 20 12
16 دوسرا نکاح بھی بیوہ سے : 21 12
17 ایک شبہ کا ازالہ : 21 12
18 تبلیغ ِ دین 23 1
19 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 23 18
20 (١٠) دسویں اصل ...... اتباعِ سنت کا بیان : 23 18
21 عادات ِمحمدیہ کے اتباع میں منفعت دینیہ کی حکمتیں اور اسرار : 25 18
22 عبادات میں اتباعِ سنت بلاعذر چھوڑنا کفرِ خفی یا حماقت ِجلی ہے : 27 18
23 خاصیت اعمال میں ضعیف حدیث پر بھی عمل کرنا مناسب ہے : 29 18
24 خاتمہ اور اَورادِ مذکورہ کی ترتیب : 30 18
25 عبادتوں کے مختلف اقسام ہونے میں حکمت : 31 18
26 عبادتوں کے مختلف اقسام ہونے میں حکمت : 31 18
27 عیالدار شخص اور عالم اور حاکم کے لیے عبادت : 31 18
28 فضائلِ مسجد 32 1
29 مسجد کیا ہے ؟ 32 28
30 مسجد کا مقصد اور اُس کی اہمیت : 34 28
31 بقیہ : تبلیغ ِدین 37 18
32 دل کی حفاظت 38 1
33 جود و سخا : 38 32
36 اپنی چادر سائل کو دے دی : 39 32
37 دیہاتیوں کی بے ادبیوں کا تحمل : 40 32
38 سائل کے لیے قرض لینا : 41 32
39 ایک کوڑے کے بدلے اَسی بکریاں : 42 32
40 بے حساب بکریاںعطافرمائیں : 42 32
41 بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 43 1
42 زمانہ ٔ جاہلیت کی بد شگونیاں : 44 41
43 عصر حاضر کی بدشگونیاں اور توہمات : 47 41
44 ماہِ صفر کی نحوست کا تصور : 49 41
45 دین کے مختلف شعبے 50 1
46 (ا ) اصل ِدین کا تحفظ : 50 45
47 (٢ ) راستہ کی رُکاوٹوں کو دُور کرنا : 51 45
48 (٣) باطل عقائد و نظریات کی تردید : 51 45
49 (٤ ) دعوت اِلی الخیر : 54 45
50 دین کے تمام شعبوں کا مرکز : 55 45
51 موجودہ دور کا اَلمیہ : 56 45
52 نئے اِسلامی سال کاپیغام 59 1
53 دُنیاکی حقیقت : 59 52
54 منزل کیاہے ؟ 61 52
55 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 62 52
56 بقیہ : بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 63 41
57 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter