Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2017

اكستان

40 - 66
 آنحضرت  ۖ  نے بہت شوق سے وہ چادر قبول فرمائی پھر اُسی چادر کو اِزار کی جگہ پہن کر  مجمع میں تشریف لائے، اُسی وقت ایک صحابی حضرت عبد الرحمن بن عوف نے درخواست کی کہ حضرت  ! یہ چادر مجھے عنایت فرمادیں یہ تو بہت عمدہ ہے، آنحضرت  ۖ  نے فرمایا بہت اچھا پھر کچھ دیر تشریف رکھنے کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے اور دوسرا اِزار بدل کر وہ چادر سوال کرنے والے کو بھجوادی،   یہ ماجرا دیکھ کر صحابہ کرام نے ان صحابی پر نکیر کی کہ جب تمہیں معلوم تھا کہ پیغمبر علیہ السلام کسی سائل کو    رد نہیں فرماتے تو تم نے یہ چادر مانگ کر اچھا نہیں کیا، اُنہوں نے جواب دیا کہ ''میں نے تو اپنے کفن میں استعمال کرنے کے لیے یہ در خواست پیش کی تھی '' حضرت سہل  فرماتے ہیں کہ واقعی ایسا ہی ہوا ، جب آپ کا انتقال ہوا تو آپ کو اِسی چادر میں کفن دیا گیا۔  ١  
 دیہاتیوں کی بے ادبیوں کا تحمل  : 
(٢)  حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوۂ حنین سے واپسی کے وقت دیہاتی لوگوں نے آنحضرت  ۖ  سے مانگنا شروع کیا اور آپ کو گھیر لیا تاآنکہ آپ ایک بڑے درخت کے نیچے پہنچ گئے اور آپ کی چادر مبارک بھی اس میں اُلجھ گئی، اُس وقت آنحضرت  ۖ  نے ان دیہاتیوں سے فرمایا کہ لاؤ میری چادر واپس کرو، اُس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (ۖ)کی جان ہے اگر  ان کنکریوں کی تعداد کے برابر بھی اُونٹ ہوں گے تو میں انہیں تمہارے درمیان تقسیم کر ڈالوں گا اور    تم مجھے جھوٹا، بزدل یا بخیل نہ پاؤگے۔ (مکارم الاخلاق  ص٢٤٦)  
(٣)  حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ مسجد میں آنحضرت  ۖ  کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ مسجد کے دروازہ سے ایک نجرانی چادر اوڑھے ہوئے تشریف لائے، اچانک پیچھے سے ایک دیہاتی نے آپ کی چادر مبارک کے کونے کو پکڑ کر اپنی جانب کھینچنا شروع کیا    تا آنکہ آنحضرت  ۖ  اس دیہاتی کے سینے کے قریب ہوگئے پھر دیہاتی آپ کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا 
------------------------------
    ١   بخاری شریف  ج ١  ص ١٧٠، ٣٨١  و  ج ٢  ص ٨٦٤، ٨٩٢ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 8 1
6 معیارِ محبت 8 5
7 صالح جمہوریت اور تعمیر جمہوریت 11 1
8 سنگ ِ بنیاد اور حقیقی روح : 11 7
9 حقیقی روح اور جمہوریت کی جان : 13 7
10 مساوات اور بھائی چارہ کا تقاضا اور مطالبہ : 14 7
11 جمہوریت کی تشریح و تعمیر : 15 7
12 سیرت ِ پاک کا اِزدواجی پہلو اور مسئلہ کثرت ِ ازدواج 16 1
13 سرور ِ عالم ۖ کا دور ِشباب اور بے نظیر عفت : 17 12
14 آپ کا پہلا نکاح اور وہ بھی بیوہ سے : 18 12
15 حالاتِ مذکورہ کے نتائج : 20 12
16 دوسرا نکاح بھی بیوہ سے : 21 12
17 ایک شبہ کا ازالہ : 21 12
18 تبلیغ ِ دین 23 1
19 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 23 18
20 (١٠) دسویں اصل ...... اتباعِ سنت کا بیان : 23 18
21 عادات ِمحمدیہ کے اتباع میں منفعت دینیہ کی حکمتیں اور اسرار : 25 18
22 عبادات میں اتباعِ سنت بلاعذر چھوڑنا کفرِ خفی یا حماقت ِجلی ہے : 27 18
23 خاصیت اعمال میں ضعیف حدیث پر بھی عمل کرنا مناسب ہے : 29 18
24 خاتمہ اور اَورادِ مذکورہ کی ترتیب : 30 18
25 عبادتوں کے مختلف اقسام ہونے میں حکمت : 31 18
26 عبادتوں کے مختلف اقسام ہونے میں حکمت : 31 18
27 عیالدار شخص اور عالم اور حاکم کے لیے عبادت : 31 18
28 فضائلِ مسجد 32 1
29 مسجد کیا ہے ؟ 32 28
30 مسجد کا مقصد اور اُس کی اہمیت : 34 28
31 بقیہ : تبلیغ ِدین 37 18
32 دل کی حفاظت 38 1
33 جود و سخا : 38 32
36 اپنی چادر سائل کو دے دی : 39 32
37 دیہاتیوں کی بے ادبیوں کا تحمل : 40 32
38 سائل کے لیے قرض لینا : 41 32
39 ایک کوڑے کے بدلے اَسی بکریاں : 42 32
40 بے حساب بکریاںعطافرمائیں : 42 32
41 بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 43 1
42 زمانہ ٔ جاہلیت کی بد شگونیاں : 44 41
43 عصر حاضر کی بدشگونیاں اور توہمات : 47 41
44 ماہِ صفر کی نحوست کا تصور : 49 41
45 دین کے مختلف شعبے 50 1
46 (ا ) اصل ِدین کا تحفظ : 50 45
47 (٢ ) راستہ کی رُکاوٹوں کو دُور کرنا : 51 45
48 (٣) باطل عقائد و نظریات کی تردید : 51 45
49 (٤ ) دعوت اِلی الخیر : 54 45
50 دین کے تمام شعبوں کا مرکز : 55 45
51 موجودہ دور کا اَلمیہ : 56 45
52 نئے اِسلامی سال کاپیغام 59 1
53 دُنیاکی حقیقت : 59 52
54 منزل کیاہے ؟ 61 52
55 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 62 52
56 بقیہ : بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 63 41
57 اخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter