دعوت سے متعلق ابحاث
دعوت قبول کرنے کا حکم :
ظاہریہ :ہر دعوت کا قبول کرنا واجب ہے ۔
جمہور :چاروں مسلک میں فرضیت ، وجوب وغیرہ کے اقوال نقل کیے گئے ہیں ، البتہ راجح قول کے مطابق دعوت کا قبول کرنا سنت ہے ۔ (انعام المعبود :74)
احناف کے یہاں اس کے حکم کے بارے میں دو قول ہیں :(1) سنت ۔(2) وجوب۔(فتاوی ہندیہ : 5/343)
دعوت قبول کرنے کی شرائط:
(1)دعوت دینے والے کا سارا یا اکثر مال حرام ہو ، یا حرام ہونے کا ظنِّ غالب ہو ۔ اس میں یہ بھی داخل ہے کہ دعوت میں کھانا حرام یا مشتبہ ہو ، اور یہ بھی داخل ہے کہ کھانا تو حلال ہے لیکن دعوت دینے والے کا مال حلال نہیں ۔ البتہ اگر دعوت دینے والا مالِ حلال سے دعوت کرنے کی وضاحت کردے تو کھایا جاسکتا ہے ۔
(2)دعوت کی بنیاد اور عنوان غلط عقیدے پر مبنی ہو ۔ مثلاً: مہندی ، مایوں ، تیجہ ، چالیسواں ، برسی ، کونڈے ، میلاد وغیرہ ۔ ایسی تمام دعوتیں بدعت ہیں ، ان کا کرنا اور اُن میں شرکت کرناجائز نہیں ۔