(2)ـــاُلٹا لیٹ کر کھانا ۔ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ عَنْ مَطْعَمَيْنِ: عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى مَائِدَةٍ يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ، وَأَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ وَهُوَ مُنْبَطِحٌ عَلَى بَطْنِهِ(ابو داؤد:2/174)
(3)کھڑے ہوکر کھانا ۔ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، وَعَنِ الْأَكْلِ قَائِمًا(مجمع الزوائد ، رقم : 7921)
٭أکل اللحم :گوشت کھانا٭
گوشت کو چھری سے کاٹنا :
اِس بارے میں حِلّت اور حُرمت دو نوں طرح کی روایات ہیں :
آپ ﷺ کا چھری سے گوشت اور پنیر کاٹنا مروی ہے ۔(ترمذی :1836)(ابوداؤد:188)(ابوداؤد:3819)
چھری سے گوشت اور روٹی کاٹنے کی ممانعت بھی مروی ہے ۔(ابوداؤد: 3778)(طبرانی کبیر :23/285)
روایات میں تطبیق :
(1)چھری سے کاٹنے کی روایات ضرورت پر محمول ہیں، یعنی بغیرضرورت چھری استعمال کرنا بہتر نہیں ۔(تحفۃ الالمعی :5/178)
(2)ممانعت کی روایات اُس گوشت کے بارے میں ہے جو اچھی طرح پکاہوا ہو ، کیونکہ اُس میں چھری کی ضرورت نہیں رہتی ۔(بذل المجہود:16/103)
آپ ﷺ کا پسندیدہ گوشت:
اِس بارے میں روایات میں مختلف الفاظ نقل کیے گئے ہیں :
(1)لحم الظھر :عَلَيْكُمْ بِلَحْمِ الظَّهْرِ فَإِنَّهُ مِنْ أَطْيَبِهِ(مجمع الزوائد:7987)