موجودہ زمانے میں بائیں ہاتھ سے کھانے کی شکلیں :
(1)بطور فیشن کے کھایا جاتا ہے ۔
(2)کھاتے ہوئے دایاں ہاتھ آلودہ ہو تو بائیں ہاتھ سے پانی پی لیا جاتا ہے ۔
(3)دائیں ہاتھ میں کپ پکڑ کر بائیں ہاتھ سے پر چ میں چائے پی جاتی ہے ۔
(4)دایاں ہاتھ گندا ہو تو بائیں ہاتھ سے جلدی میں کچھ کھالیا جاتا ہے ۔
(5)بوتل کے ساتھ چپس یا پیٹس وغیرہ کھائی جارہی ہو تو بوتل بائیں ہاتھ سے پی جاتی ہے ۔
(6)دایاں ہاتھ لکھنے یا ٹائپ کرنے میں مصروف ہو تو عموماً بائیں ہاتھ سے کھایا پیا جاتا ہے ۔
یہ اور اس جیسی کئی صورتیں ہیں جہاں ارادۃً یا بلاارادہ بےخیالی میں بایاں ہاتھ کھانے پینے میں استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے بچنا چاہیئے ، اور بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے بیٹھ کر کھانا پینا کرنا چاہیئے ۔ و اللہ الموفق۔
٭لعق الاصابع یعنی انگلیوں کو چاٹنا٭
انگلیاں چاٹنے کی حکمت :
حدیث میں اس کی حکمت یہ ذکر کی گئی ہے کہ انسان کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کھانے کے کس حصے میں برکت ہے ، بہت ممکن ہے کہ جو کھانے کا جو حصہ انگلیوں میں لگا رہ گیا ہے اُس میں برکت ہو ، پس اُس برکت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
انگلیاں چاٹنے کے فوائد :
(1)بذاتِ خود اِس عمل میں برکت رکھی گئی ہے ۔إِنَّ لَعْقَ الْأَصَابِعِ بَرَكَةٌ(مجمع الزوائد ، رقم :7943)
(2)انگلیوں پر لگے ہوئے کھانے کے حصے میں برکت ہوتو وہ حاصل ہوجاتی ہے ۔
(3)سنت پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے ۔