الخَیل یعنی گھوڑے کا حکم :
امام ابو حنیفہ :مکروہ تنزیہی ہے ۔
امام مالک : مکروہ تحریمی ہے ۔
امام شافعی، احمد اور صاحبین :بلاکراہت جائز ہے ۔(تحفۃ الالمعی :5/140)
الحُمر الأھلیہ یعنی گھریلو گدھوں کا حکم :
حضرت ابن عباس :حلال ہے ۔
امام مالک : (1)جائز۔ (2)ناجائز۔(3)مکروہ ،تین قول ہیں ، راجح یہ کہ ناجائز ہے ۔
ائمہ ثلاثہ : حرام ہے ۔(تحفۃ الأحوذی :5/415)(انتہاب المنن :1/56) (تحفۃ الالمعی :5/142)
فائدہ :حُمر کے ساتھ”الأھلیہ“ کی قید اِس لئے ہے کیونکہ حُمرِ وَحشیہ حلال ہیں ۔(تحفۃ الأحوذی :5/415)
البغال یعنی خچر کا حکم :
خچر دو مختلف جنسوں کے اختلاط سے وجود میں آنے والے جانور کو کہا جاتا ہے ۔ اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ یہ حلال اور حرام ہونے میں ماں کے تابع ہے ۔پس اگر خچر:
٭گدھے اور گھوڑی کے اختلاط سے پیدا ہوا ہو تو حلال ہے ۔
٭گھوڑے اور گدھی کے اختلاط سے پیدا ہوا ہو تو حرام ہے ۔
٭گدھے اور گائے کے اختلاط سے پیدا ہوا ہو تو حلال ہے ۔(تحفۃ الالمعی :5/142)