(3)ـــچار زانوں بیٹھ کر کھانا ۔(زاد المعاد :1/143)
(4)ـــدیوار وغیرہ سے ٹیک لگا کر کھانا۔(زاد المعاد :1/143)
(5)ـــکرسی پر بیٹھ کر کھانا۔(تحفۃ الالمعی :5/175)
فائدہ :چار زانو یعنی پالتی مار کر بیٹھنا جبکہ دائیں بائیں یا پیچھے کسی چیز سے ٹیک نہ لگا یا جائے ، اِس صورت کو علامہ خطابی نے اتِّکاء کی صورتوں میں داخل کیا ہے ، لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ اتّکاء میں داخل نہیں ، لہٰذا بغیر کراہت کے جائز ہے ۔(تکملہ فتح الملہم :4/48)
کھاتے ہوئے بیٹھنے کی افضل حالتیں:
(1)ـــدو زانوں بیٹھنا ۔
(2)ـــدایاں پاؤں کھڑا کر کے بائیں پاؤں پر بیٹھنا ۔(تکملہ فتح الملہم :4/48)
کھانے کی سب سے افضل ہیئت:
حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا کے والد مولانا یحییٰفرماتے تھے کہ کھانے کی سب سے مقبول اور بہترین حالت وہ ہے جس میں درج ذیل تین صفت پائی جاتی ہوں :
(1)ـــمافیہ اقبال تام علی الطعام ۔جس میں کھانے کی جانب مکمل توجہ ہوتی ہو ۔
(2)ـــولیس فیہ کثرۃ الأکل باتساع البطن۔اُس میں پیٹ پھیل جانے کی وجہ سے زیادہ نہ کھایا جاتا ہو ۔
(3)ـــولیست من ھیئاۃ المتکبرین ۔وہ حالت متکبرین کی طرح بیٹھنے کی نہ ہو ۔(بذل المجہود :16/99)
کھانے کی ممنوع حالتیں :
احادیث طیبہ میں مندرجہ ذیل حالتوں میں کھانا کھانے سے منع کیا گیا ہے ، اِن سے بچنا چاہیئے ۔
(1)ـــٹیک لگاکر کھانا ۔ مَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ يَأْكُلُ مُتَّكِئًا قَطُّ(ابو داؤد:2/173)