امام شافعی اور امام مالک :خارجی استعمال جیسے چراغ جلانا وغیرہ جائز ہے ، بیع جائز نہیں ۔
امام ابو حنیفہ :خارجی استعمال اور بیع دونوں جائز ہیں ۔(تحفۃ الالمعی :5/146)
فائدہ :
تیل ، دودھ وغیرہ جیسی چیزوں میں اگر کوئی ناپاک چیز گرجائے تو اُس کو پاک کرنے کے لئےدو طریقے ذکر کیے گئے ہیں :
(1)تین مرتبہ اُس میں ہم وزن پانی ملاکر اتنا پکایا جائے کہ ہر مرتبہ سارا پانی جل جائے ۔
(2)تین مرتبہ اُس میں پانی ملاکر ہلایا جائے اور پھر ہر مرتبہ تیل کو الگ کرلیا جائے ۔(تحفۃ الالمعی :5/147)
٭النھی عن الأکل بالشمال یعنی بائیں ہاتھ سے کھانے کی ممانعت٭
دائیں ہاتھ سے کھانے کا حکم :
اِس بارے میں دو قول ہیں :(1)وجوب ۔(2)استحباب ۔راجح یہ ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھانا واجب ہے ، اِس لئے کہ روایات میں دائیں ہاتھ سے کھانے کا امر یعنی حکم دیا گیا ہے اور امر میں اصل وجوب ہی ہے ۔نیز بائیں ہاتھ سے کھانے والے کے بارے میں وعید کا نازل ہوئی ہے ۔(تحفۃ الاحوذی :5/422)
بائیں ہاتھ سے کھانے کی جائز صورتیں :
(1)دایاں ہاتھ نہ ہو ۔(2)دائیں ہاتھ میں زخم ہو ۔(3)دایاں ہاتھ مفلوج ہو ۔(4)کسی بھی وجہ سے دائیں ہاتھ سے کھانا ممکن نہ ہو تو ان تمام صورتوں میں بائیں ہاتھ سے کھانا جائز ہے ۔