ولیمہ سے متعلق ابحاث
ولیمہ کرنے کا حکم :
ابن حزم اور ظاہریہ :واجب ہے ۔
جمہور ائمہ کرام :سنت ہے۔(انعام المعبود :74) (بذل المجہود :10/127)
ولیمہ کی دعوت قبول کرنے کا حکم :
امام ابو حنیفہ :سنت ہے ۔
ائمہ ثلاثہ واجب ہے ۔(اختلاف الائمۃ العلماء :2/158)
ولیمہ کتنے دن کیا جاسکتا ہے ؟
امام مالک : سات دن تک کیا جاسکتا ہے ۔
ائمہ ثلاثہ : دو دن تک کیا جاسکتا ہے ، اُس کے بعد ریاء میں داخل ہے ۔(انعام المعبود :74)
ولیمہ کا وقت :
(1)عقد کے وقت ۔(2)نکاح کے بعد ۔(3)زفاف سے پہلے ۔زفاف کے بعد ۔(4)عقد سے دخول کے بعد تک ۔(بذل المجہود :10/128)