أرنب یعنی خرگوش کا حکم :
جمہور ائمہ اربعہ : بلا کراہت حلال ہے ۔
روافض :حرام ہے ۔
ابن أبی لیلیٰ ، عِکرمہ اور عبد اللہ بن عمرو بن العاص:مکروہ ہے ۔(تحفۃ الالمعی :5/130)
ضبّ یعنی گوہ کا حکم :
حضرات احناف :مکروہ تحریمی ہے ۔
ائمہ ثلاثہ : بلاکراہت حلال ہے ۔(تحفۃ الالمعی :5/133)
الضّبُع یعنی بِجّو کا حکم :
احناف و مالکیہ:حرام ہے ۔
شوافع اور حنابلہ :حلال ہے ۔(تحفۃ الالمعی :5/137)
مُحرم پر ضبُع کے شکار میں کیا لازم ہوگا ؟
اِس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ حالتِ احرام میں بجو کا شکار کرنا حرام ہے ، اِس لئے کہ یہ صید البر یعنی خشکی کا شکار ہے جو بنص قرآن حرام ہے ، البتہ اگر کوئی مُحرم اِس کا شکار کرلے تو اُس پر کیا لازم ہوتا ہے ، اِس میں اختلاف ہے :
امام ابوحنیفہ :ضبُع کی قیمت کے بقدر جزاء دی جائے گی ۔
ائمہ ثلاثہ :اِس کی جزاء میں کبش (دُنبہ )دینا ہوگا ۔(بذل المجہود :16/129)