(2)ــــالخُرس: وہ دعوت جو بچے کی پیدائش کے موقع پر کی جاتی ہے ۔
(3)ــــالاِعذار: وہ دعوت جوبچہ کے ختنہ کے موقع پر کی جاتی ہے ۔
(4)ــــالوَکیرۃ :وہ دعوت جو نئے مکان کی تعمیر پر کی جاتی ہے ۔
(5)ــــالنَّقیعۃ :وہ دعوت جوسفر سے بخیریت واپس لوٹ کر کی جاتی ہے ۔
(6)ــــالعقیقۃ :وہ دعوت جوولادت کے ساتویں دن کی جاتی ہے ۔
(7)ــــالوَضیمۃ :وہ دعوت جو کسی مصیبت کے موقع پر کی جاتی ہے ۔
(8)ــــالمأدُبۃ :وہ دعوت جوبغیر کسی سبب کے کی جاتی ہے ۔
(9)ــــحِذاق :وہ دعوت جوبچے کے سمجھ دار ہونے یا قرآن مجید ختم ہونے پر کی جاتی ہے ۔(حاشیہ بذل المجہود:10/127)
ولیمہ کے علاوہ دیگر دعوتوں کا حکم :
یعنی ولیمہ کے علاہ کسی خوشی وغیرہ کے موقع پر دعوت کرنا کیسا ہے ، اِس میں اختلاف ہے :
امام احمد بن حنبل :مستحب نہیں ، جائز ہے ۔
ائمہ ثلاثہ :مستحب ہے ۔(اختلاف الائمۃ العلماء :2/158)
دو دعوتیں اکٹھی آجائیں تو کس کی دعوت قبول کی جائے گی :
اس کی کئی صورتیں ہیں :
(1)اگر تطبیق کی کوئی شکل بن سکتی ہو تو دونوں میں شرکت کر لی جائے ۔
(2)دونوں دعوتیں متعاقباً (یکے بعد دیگرے) دی گئی ہوں تواَسبق کو مقدّم کیا جائے گا ۔
(3)متعاقباً نہ ہوں یعنی ایک ساتھ دی گئی ہوں تو اقرب باعتبار الباب کو مقدّم کیا جائے گا ۔
(4)قریب ہو نے میں دونوں برابر ہوں تو قرعہ اندازی کی جائے گی ۔