Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

39 - 50
ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری خواہش ہے تو ان شاء اللہ تعالیٰ بہت سے لوگ داڑھی والے ہوجائیں گے۔ جس عورت کے کہنے سے شوہر داڑھی رکھے گا اس عورت کو کہنے کا الگ ثواب ملے گا اور شوہر کو داڑھی رکھنے کا الگ ثواب ملے گا۔
اور خواتین اپنے شوہروں کو دیندار بنانے کی کوشش کریں۔ خاص کر داڑھی     کے معاملے میں اپنے شوہروں سے کہو، درخواست کرو کہ میاں! آپ داڑھی رکھ لو اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل بنالو، کیوں کہ ہم تمہارے ساتھ قبر میں نہیں اتریں گے، جب تمہارا قبر میں جنازہ اترے گا تو اگر چہ ہم تمہاری بیوی ہیں لیکن قبر میں تمہارا ساتھ دینے سے مجبور ومعذور ہیں۔ زیادہ نہیں، تین دفعہ یہ کہہ دیں کہ میاں! داڑھی رکھ لو، تین دن کے ناغے سے، پھر تیسرے دن کہہ دیں، بس تین دن کافی ہیں، پھر ان شاء اللہ ان کی ریل گاڑی سیدھی داڑھی کے جنکشن پر پہنچ جائے گی۔ میں ان عورتوں کو ضرور مبارک باد پیش کروں گا اور   اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کو دونوں جہاں میں جزائے خیر عطا فرما۔
اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب
دوسرا مشورہ یہ ہے کہ بعض خواتین تعویذات کے لیے آتی ہیں اور میری بیوی بےچاری بیمار اکیلے ایک ایک گھنٹہ، دو دو گھنٹہ بیٹھی رہتی ہیں، کچھ پوچھنا ہوتو مجھے بلاتی بھی ہیں، مجھے اٹھ اٹھ کر جانا پڑتا ہے تو اگر ایسا ہوجائے کہ خواتین جوابی لفافے کے ساتھ خط بھیج دیں اپنے حالات لکھ کر، مثلاً بیٹی کا رشتہ نہیں مل رہا ہے یا شوہر صاحب کی نگاہِ محبت میں کچھ کمی محسوس ہورہی ہے، جو بات بھی ہے لکھ کر جوابی لفافے کے ساتھ بھیج دو اور لفافے پر’’خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ، گلشن اقبال نمبر۲ ، کراچی‘‘ لکھ دیں جو میرے ہر وعظ میں لکھا ہوا ہے، جو لوگ وعظ لے جاتے ہیں ان کے پاس موجود ہے اور بس!ڈاک میں اپنا ایک لفافہ ڈال دیں، میں ان شاء اللہ ان کے خط میں تعویذ بھی رکھ دوں گا، سارا طریقہ پڑھنے پڑھانے کا بھی لکھ دوں گا، تو یہ ان کا آنا جانا، پریشان ہونا، اس سے وہ بھی بچیں گی اور ہم لوگ بھی بچ جائیں گے۔
خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو
مگر خط پر اپنے والد کے یا شوہر کے یا اپنے سگے بھائی کے دستخط ضرور کرادو۔ والد، شوہر یا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter