Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

21 - 50
جھوٹی تعریف کررہا ہوں، تو تو میری جھوٹی تعریف میں آگیا اور  جو گھوڑے نے گراگراکر تیرے اوپر اتنے سارے زخم لگائے ہیں، جو زخم ابھی ٹھیک بھی نہیں ہوئے توانہیں بھول گیا اور آگیا میرے چکر میں، چل پکڑاپنا گھوڑا اور جا۔ کبھی انسان ایسے بھی بے وقوف بن جاتا ہے۔
تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے
بعض لوگوں کو جہاں کچھ لوگوں نے کہہ دیا کہ حضرت! حضرت! میں نے آپ کو خواب میں دیکھا کہ آپ آسمان پر اڑرہے ہیں اور آپ نے جو تعویز دیا تھا اس کو تو باندھتے ہی میرا سامان مل گیا، جو چور لے کر گیا تھا، اس کو بخار چڑھ گیا اور وہ دوڑا دوڑا میرا سامان واپس کرنے آیا۔ تو اس طرح دو چار تعریفیں کیا سنیں، بس!سمجھ گئے کہ اگر میں خدا کے ہاں مقبول نہ ہوتا تو یہ کرامتیں، یہ شعبدے بازیاں جو مجھے مل رہی ہیں،یہ کہاں سے ملتیں؟ ارے بے وقوف! ذرا سوچ تو کہ تُو کتنے گناہوں میں مبتلا ہے؟ تو خدائے تعالیٰ کے غضب وقہر کے اعمال اور ماضی کو بھول گیا؟ اللہ والوں نے تو اللہ کی ناراضگی والے اعمال سے بچنے میں جان کی بازی لگادی اور ہمیشہ ساری کائنات سے اپنے کو حقیر سمجھا، یہ علامت ہے ان کے قبول اور مقبول ہونے کی۔ جو اپنے کو بڑا سمجھے، سمجھ لو کہ یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہے۔ دل میں اپنی بڑائی مردودیت کی علامت ہے،اور اپنی حقارت، اپنے کو حقیر اور چھوٹا سمجھنا مقبولیت کی علامت ہے ، اسی لیے حدیث شریف میں سکھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یوں دعا مانگو:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْ عَیْنِی صَغِیْرًا وَّفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا4؎
اے اللہ! مجھے میری نظر میں چھوٹا دکھادے، مگر اپنے بندوں کی نظر میں مجھے بڑا دکھادے۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بندوں کی نظر میں بھی بڑا ہونے کی دعا نہیں مانگنی چاہیے، یعنی یہ کہ لوگ مجھے بڑا سمجھیں۔ اور اس میں حبِّ جاہ ہے، یہ بات بالکل غلط ہے، خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا سکھائی ہے۔ لہٰذا آپ بندوں کی نظر میں اپنی بڑائی خدا سے مانگیے کہ یا اللہ! اپنے بندوں کی نظر میں مجھے بڑا بنادیجیے، کبیر بنادیجیے، مگر میری نظر میں مجھ کو صغیر کردیجیے، چھوٹا کردیجیے۔
_____________________________________________
4؎  مسند البزار: 315/10(4439)،مکتبۃ العلوم والحکم،المدینۃ المنورۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter