Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

32 - 50
ہے، فرماتے ہیں کہ اس آیت سے تصوف کا ایک مسئلہ ثابت ہوتا ہے کہ جیسے جسمانی پالنے والے ماں باپ کے لیے دعا کا حکم ہورہا ہے اسی طرح جو تمہارا شیخ و مرشد ہے،  جو تمہاری روحانی تربیت کرتا ہے، اس کے لیے بھی دعا مانگنا اسی آیت سے ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا مشایخ جن سے انسان اصلاحِ نفس کرائے اور ان سے دین سیکھے ان کے لیے بھی دعاگو رہنا چاہیے۔ جب ماں باپ کے لیے دعا مانگے تو اپنے شیخ کے لیے بھی دعا مانگے۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ربوبیت کےمعنیٰ ہیں پرورش، ماں باپ جسمانی پرورش کرتے ہیں، شیخ روحانی پرورش کرتا ہے، پس جنہوں نے بھی پرورش کی ہے خواہ جسمانی یا روحانی، ان سب کے لیے دعا مانگنا چاہیے۔ یہ ہیں علوم حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے۔ دیکھ لو مسائل السلوک کہ اپنے مرشدوں کے لیے دعا کرو کہ اے اللہ! ہمارے شیخ پر، شیخ کی اولاد پر اور گھر والوں پر رحمت نازل فرما۔
مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اپنے شیخ شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کے لیے دعا فرماتے ہیں کہ اے خدا! میرا پیر شمس الدین، جو شہر تبریز میں رہتا ہے تو صرف شمس الدین تبریزی اور ان کی اولاد پر رحمت کو خاص نہ فرما بلکہ پورے شہر والوں پر رحمت نازل کردے، یعنی میرے پیر شمس الدین تبریزی پر اور ان کے گھروالوں پر اور تمام شہر والوں پر رحمت نازل فرما     ؎
ہر زمانے موجِ روح انگیز جاں
از  فرازِ   عرش   بر  تبریزیاں
عرشِ اعظم سے رحمت اور جان میں حیاتِ ابدی اور راحت بھر دینے والی اپنی خوشبو کو تبریز والوں پر بھی نازل کردے، یعنی پورے شہر تبریز کے ایک فرد کو بھی محروم نہ فرما۔ کیوں صاحب! آج تو پیر کے لیے بھی دعا کرنے والے کم ہیں اور کون ایسے لوگ ہیں جو پیر کے پورے شہر کے لیے دعا کریں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم مکے شریف والوں کے لیے بھی دعا کریں اور مدینے شریف والوں کے لیے بھی دعا کریں کہ اے خدا! حرمین شریفین کی حفاظت فرما، وہاں کے رہنے والوں کی بھی حفاظت فرما اور ان کی محبت اور ان کا ادب ہم کو نصیب فرما۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter