Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

19 - 50
جان دے دی میں نے ان کے نام پر
عشق  نے  سوچا   نہ   کچھ  انجام  پر
یہ راستہ ڈھیلوں کا نہیں ہے اور ڈِھیلوں کا بھی نہیں ہے،یہ شیروں کا راستہ ہے، جان دینے کا راستہ ہے، جس کو خدائے تعالیٰ توفیق دے وہی طے کرتا ہے۔
مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے
کیا اس شخص کو ولایتِ علیا کا خواب بھی نظر آئے گاجس کے اندر فنائے نفس کا اتنا مادّہ بھی نہ ہو کہ شیخ کے پاس رہتے ہوئے غصہ گرمی نہ دکھائے اور شیخ کی ذرا سی ڈانٹ کو برداشت کرلے، بس شیخ اپنے مقام سے نزول کرکے اجازت دے دیتا ہے کہ چلو! ہمارے پاس پڑے رہو، اس طرح سے گناہِ کبیرہ سے تو بچے رہو گے۔ بعض کو فسق وفجور، نافرمانی اور گناہِ کبیرہ سے بچانے کے لیے خانقاہ میں رہنے کی اجازت دی جاتی ہے، کیوں کہ وہ بدنظری اور عشقِ مجازی کے کینسر کے مریض ہیں، جو آئی سی یو (I.C.U) میں رکھے جاتے ہیں، اور ان کی انتہائی نگہداشت کی جاتی ہے، اگروہ باہر رہیں اور ان کو انتہائی نگہداشت کے کمرے میں نہ رکھا جائے تو وہ پہلوان نہیں بنیں گے بلکہ ان کا کینسر بڑھتے بڑھتے ان کو روحانی موت کے گھاٹ اتاردے گا، اس لیے ان کو رکھ لیا جاتا ہے تاکہ روحانی موت سے اور ہلاکت سے بچ جائیں۔
شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے
لیکن جو لوگ اللہ تعالیٰ کو مراد بناتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جانبازی دکھاتے ہیں اور اپنے فہم کی سلامتی پیش کرتے ہیں تو شیخ کو بھی پتا چل جاتا ہے کہ وہ کس مقام پر ہیں،اور جن کو اللہ کی طلب نہیں ہوتی شیخ کو ان کا بھی اندازہ ہو جاتا ہے، جیسے قصائی اپنے بچھڑے کو جانتا ہے کہ اب اس کے دو دانت آگئے ہیں، اب تین دانت آگئے ہیں، اب چار دانت آگئے ہیں۔ اسی طرح شیخ بھی اپنے مریدوں کو جانتا ہے کہ اب اس کے کتنے دانت آگئے ہیں، کتنی ترقی کرگیا ہے۔ کوئی لاکھ اشکبار آنکھوں سے روئے، رات بھر تہجد میں گزارے لیکن شیخ کسی کے آنسوؤں سے، اس کی نفلی عبادات سے دھوکا نہیں کھاسکتا۔ شیخ تو یہ دیکھتا ہے کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter