Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

13 - 50
حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت
حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شاہ عبدالقادر صاحب دہلوی رحمۃ اللہ علیہ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے صاحب زادے، جنہوں نے چودہ سال میں تفسیر موضح القرآن لکھی اور جس پتھر پر کہنی رکھ کر لکھتے تھے اس پتھر پر نشان پڑگئے تھے۔ ایک دن دہلی کی مسجد فتح پوری میں عبادت کر رہے تھے کہ بی بی صاحبہ نے پیغام بھیجا کہ کچھ کام ہے، تو اچانک کئی گھنٹے عبادت وتلاوت اور ذکر اللہ کرنے کے بعد اشکبار آنکھوں کے ساتھ باہر نکلے،اس حالت میں نکلے کہ آنکھوں میں وہ آنسو تھے جو خدا کے لیے نکلے ہوئے تھے، جن کے بارے میں شاعر کہتا ہے     ؎
تابِ  نظر  نہیں تھی  کسی  شیخ و  شاب  میں
ان کی جھلک بھی تھی مری چشمِ پُر آب میں
یعنی جو آنسو اللہ کے لیے آنکھ میں آتے ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کی تجلی، اس کے جلوے بھی ہوتے ہیں۔ تو ایک کتا دہلی میں فتح پوری مسجد کے سامنے دروازے پر بیٹھا تھا، شیخ کی ایک               بھر پور نظر اس پر پڑگئی،حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ جیسا ثقہ راوی کہتا ہے       کہ یہ واقعہ شیخ العرب والعجم حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا کہ وہ کتا جہاں جاتا تھا دہلی کے سارے کتے اس کے پاس ادب سے بیٹھ جاتے تھے۔ ہنس کر فرمایا کہ ایک نظر میں کتوں کا پیر بن گیا اور پھر ایک آہ کھینچی کہ آہ! جن کی نگاہوں سے جانور بھی محروم نہیں رہتے ان کی نگاہوں سے انسان کیسے محروم رہے گا؟ بشرطیکہ وہی اخلاص ہو کہ شیخ کے آگے اپنی رائے کو فنا کردے، اپنی رائے کو مٹادے۔ تو شاہ عبد القادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کی نگاہ       نے کیسا اثر کیا! وہ بہت بڑے  ولی اللہ تھے اور ان کے دوسرے بھائی بھی۔
شاہ ولی اللہ صاحب محدثِ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے چار صاحب زادے تھے، اور چاروں ولی اللہ تھے: شاہ رفیع الدین صاحب، شاہ عبدالعزیز صاحب، شاہ عبدالقادر صاحب، شاہ عبدالغنی صاحب دہلوی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ میں نے دلّی میں چاروں بزرگوں کی قبروں کی زیارت کی ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter