Deobandi Books

حقوق الوالدین

ہم نوٹ :

18 - 50
وقت تو اس نے کھالیا لیکن دل میں بہت غصہ ہوا کہ یہ کیسا پیر ہے جو جو کی روٹی کھاتا ہے، اس نے تو مار ڈالا، ہم تو سمجھتے تھے کہ بریانی ملے گی۔ پھر دوسرے وقت بھی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے وہی کھایا اورتیسرے وقت بھی وہی کھایا تو وہ مرید آدھی رات کو بستر لے کر ایک دو تین ہوگیا۔ یہ بات حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے خود مجھ سے فرمائی۔
مربی کے حقوق
آج جو یہ کہتے ہیں کہ مجھے بڑا غصہ ہے، اگرمیں ان کو جو کی روٹی ارہر کی دال کے ساتھ، زیادہ نہیں، چالیس دن کھلادوں اور گوشت بند کردوں تو آپ دیکھنا کہ ان کے غصے کہاں جاتے ہیں؟ لیکن کوئی کہے تو سہی کہ آپ جس غذا سے اور جس طریقے سے چاہیں میری اصلاح کردیں، مجھے اختیار تو کوئی دے۔ اب کوئی مریض اچھا بھی ہونا چاہے اور ڈاکٹر کو آپریشن کا اختیار بھی نہ دے، ڈاکٹر صاحب سے کہے ڈاکٹر صاحب! السلام علیکم، میرے گردے میں پتھری ہے، بہت تکلیف میں ہوں، اور ڈاکٹر صاحب کہیں: فلاں کمرے میں لیٹ جاؤ، اس کے بعد ڈاکٹر چاقو لے کر آپریشن کے لیے آیا تو کہنے لگا کہ ٹھہرو! ٹھہرو! چاقو  سے میرا پیٹ مت چیرنا، ڈاکٹر نے کہاآپ کے گردے میں پتھری ہے، اسے نکالنے کےلیے آپریشن تو کرنا ہی پڑے گا، تو فوراً بولا توبہ! توبہ! میں تو آپ سے ملنے کے لیے آیا تھا، پیٹ پھڑوانے کے لیے تھوڑی آیا تھا، تو بتاؤ اس کا علاج ہوسکے گا؟ تو بھئی! دوستی کے راستے سے جو آتے ہیں ان کا آپریشن تھوڑی کیا جاتا ہے۔ جو اصلاح کے لیے نہیں آتا، میں بھی اس سے کہتا ہوں چلو ٹھیک ہے، لیکن جو اصلاح چاہتا ہے اس کو تو کہنا چاہیے کہ آپ کے نزدیک جس طریقے سے میری اصلاح ہو، جو دل میں بات آتی ہو، حکم فرمائیں، میں آپ کے حکم کی تعمیل کروں گا،تو اس کے ساتھ شفقت ومحبت بھی ہوگی اور وقت پڑنے پر آپریشن بھی کروں گا لیکن اف نہ کرنا، یہ نہ کہنا کہ جو کی روٹی تو مجھ سے نہیں چلے گی، میرا تو بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے، میں گوشت، پسندے اور دو پیازے اور اِسٹو کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ جس کو  طلب ہوتی ہے وہ ہر طرح کے مجاہدے کو تیار رہتا ہے۔ کاش! اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں اپنی طلب وپیاس عطا فرمادیں۔ جب خدائے تعالیٰ کی پیاس اور طلب ہوتی ہے تو انسان اللہ کو پانے کے لیے جان کی بازی لگادیتا ہے، پھر یہ نہیں سوچتا کہ میرا کیا ہوگا، وہ تو کہتا ہے      ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اللہ کی نافرمانی میں کسی کی فرماں برداری جائز نہیں 8 1
4 اتباعِ نفس میں صرف ذلت و خواری ہے 9 1
5 نظر باز کے چہرے پر لعنت برستی ہے 11 1
6 اللہ والوں کی شانِ رحمت و محبت 11 1
7 اللہ کے لیے محبت اللہ والا بنادیتی ہے 12 1
8 حضرت مولاناشاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نگاہ کی کرامت 13 1
9 عشق و محبت کا تقاضا 14 1
10 صحبتِ شیخ کے آداب 15 1
11 حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فنائیت اور اخلاص 15 1
12 محبتِ للّٰہی کی قوت 16 1
13 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور لالچی مرید 17 1
14 مربی کے حقوق 18 1
16 مرید کو اپنے پاس قیام کی اجازت دیناشیخ کا احسانِ عظیم ہے 19 1
17 شیخِ کامل اپنے مرید کو اچھی طرح جانتا ہے 19 1
18 لوگوں کی تعریف سے خود کو بڑا سمجھنے والے کی مثال 20 1
19 تواضع علامتِ قبولیت اور تکبر علامتِ مردودیت ہے 21 1
20 عشقِ اصنام سے ہر دل کو پریشاں پایا 22 1
21 والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم 22 1
22 والدین کا مقام 23 1
23 ماں باپ کو ذرّہ برابر بھی تکلیف پہنچانا جرمِ عظیم ہے 24 1
24 لفظِ ’’اُف ‘‘ کا معنیٰ 25 1
25 ایک بنیے کا واقعہ 26 1
26 والدین سے بے ادبی کسی حال میں جائز نہیں 27 1
27 والدین کو ستانے کا وبال دنیا میں بھی آتا ہے 28 1
29 ماں اور بیوی دونوں کے حقوق کا خیال رہے 29 1
30 والدین سے خوب ادب سے بات کرنا چاہیے 30 1
31 والدین کے سامنے عاجزی اختیار کرنے کا حکم 30 1
32 والدین کے لیے دعائے رحمت کی تلقین 31 1
33 وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 31 1
34 مرشدکے لیے دعائے رحمت کا ثبوت 31 1
35 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی اپنے شیخ اور ان کے شہر والوں کے لیے دعا 32 1
36 والدین سے حسنِ سلو ک اور عاجزی دکھاوے کی نہ ہو 33 1
37 ضعفاءرزق اور نصرتِ الہٰیہ کا سبب ہیں 33 1
38 ضعفاء عذابِ الٰہی سے حفاظت کا ذریعہ ہیں 34 1
39 گزشتہ خطاؤں پر اللہ تعالیٰ اور والدین سے معافی مانگنے کی ہدایت 34 1
40 والدین کی وفات کے بعد ان کے فرماں برداروں میں شامل ہو نے کا طریقہ 35 1
41 والدین کی وفات کے بعد ان کا حق ادا کرنے کا نسخہ 35 1
42 حقوق العباد کا خیال رکھیے 36 1
43 مردو عورت کی مساوات کا نعرہ غیر اسلامی اور خواتین پر ظلم ہے 37 1
44 خواتین کی دینداری کی اہمیت اور فوائد 38 1
45 اصلاحی مشورہ کے لیے خواتین کو خط و کتابت کی ترغیب 39 1
46 خواتین کی خط و کتابت محرم کی اجازت سے ہو 39 1
47 ضمیمہ 42 1
48 آیت رَبِّ ارْحَمْھُمَا.....الخ کے لطائف و معارف 42 47
49 بچپن یاد دِلانے کا راز 43 1
50 ایک عبرت ناک واقعہ 45 1
51 آیتِ مذکورہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کی مصلحت 48 1
Flag Counter