قرب الہی کی منزلیں |
ہم نوٹ : |
|
لگادیا جائے تو وہ میٹھا ہوجاتا ہے،تو میں سکرین کا خالق ہوں، آپ کے غم کو میرا نام شیریں اور میٹھا کردے گا۔ لہٰذا کہیے فَسَبِّحۡ آپ سبحان اﷲ کہیے۔ اسی میں جواب ہوگیا ان نالائقوں کا جو آپ کو پاگل اور جادوگر کہہ رہے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ پاگلوں کو، جادوگروں کو نبوت دینے سے پاک ہے۔ پاکی بیان کرنے کی یہ وضاحت اﷲ تعالیٰ نے میرے قلب پر منکشف فرمائی ہے کہ اس میں ان خبیثوں کا جواب ہوگیا کہ سبحان اﷲتم ہم کو پاگل کہتے ہو؟ اﷲپاک ہے اس عیب سے کہ پاگلوں کو نبی بنا دے بِحَمۡدِ رَبِّکَ اور اپنے پالنے والے کی تعریف بھی کیجیے جس نے آپ کو پالا اور ایسا پالا کہ آپ کو نبی بنا دیا۔ انسانیت کی ایسی معراج عطا کی کہ آپ سے بڑھ کر کوئی انسان نہیں ہوسکتا۔ پس یہ حمد اس بات کی ہے کہ آپ حقیقت میں سچے نبی ہیں، میں نے آپ کو نبوت عطا فرمائی ہے، عطائے نبوت کا شکریہ ادا کیجیے۔ آگے ہے وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ اور آپ نماز شروع کردیجیے۔یہاں سجدہ سے مرادنماز ہے، سجدہ تو جز ہے مگر اس جز پر اطلاق کل کا یعنی نماز کا فرمایا اس کا نام مجاز مُرسل ہے تسمیۃ الکل باسم الجز کا علاقہ ہے۔ پوری نماز کا نام سجدہ سے رکھا جو کہ جزءِ نماز ہے۔ یہ نبوت کی دلیل ہے کہ وہ یتیم بکریاں چَرانے والا جس نے مدرسے کا منہ نہ دیکھا ہو، جس نے مختصر المعانی و بلاغت کی کوئی کتاب نہیں پڑھی اس کی زبان سے اﷲمجاز مرسل بیان کرارہا ہے تا کہ جو ظالم آپ کو پاگل اور جادوگر کہہ رہے ہیں ان کو معلوم ہوجائے کہ آپ سچے نبی ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی طرف سے بول رہے ہیں ؎تو ندیدی گہے سلیماں را چہ شناسی زبانِ مرغاں را وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ سجدہ میں چوں کہ قرب زیادہ ملتاہے،اس لیےیہاں سجدہ ہی سے تعبیر فرمایا۔تو غم کے تین علاج ہوگئے، اگر صوفی ذکر کریں اور لوگ ان کی غیبتیں شروع کردیں، خاندان والے کہنے لگیں کہ دیکھو کیسا اچھا خاصا ماڈرن اور اپ ٹو ڈیٹ تھا، اب بالکل بے وقوف ہوتا جارہا ہے۔ میں نے ملاوی میں ایک جگہ ایس لکھا دیکھا، اس پر سرخ لکیر لگی تھی، تو میں نے مولانا عبد الحمید صاحب سے پوچھا جو جنوبی افریقہ کے عالم ہیں کہ ایس لکھ کر کراس کیوں ڈالا گیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ یہ ایس اسٹاپ کا ہے، اس کامطلب یہ ہے کہ آپ یہاں آکر