Deobandi Books

قرب الہی کی منزلیں

ہم نوٹ :

19 - 58
 ایک دن ان کا ایک مرید کسی کام سے ان کے گھر گیا، ان کی بیوی کی کڑوی کسیلی باتیں سن کر حضرت مظہر جانِ جاناں کے پاس گیا اور رونے لگا کہ آپ نے ایسی کڑوی مزاج والی عورت سے کیوں شادی کی؟ حضرت مظہر جانِ جاناں رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ اس کڑوی مزاج والی بیوی کو برداشت کرنے کے صدقے میں اللہ نے سارے عالَم میں میرا ڈنکا پٹوا دیا، آج مجھے جو عزت ملی ہے سب اسی کی برکت سے ہے۔
ایک شخص ہزار میل کا سفر طے کر کے حضرت شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کے گھر پہنچا، تو معلوم ہوا کہ حضرت گھر میں نہیں ہیں۔اس نے ان کی بیوی سے پوچھا کہ حضرت کہاں ہیں؟ بیوی نے جواب دیا کہ حضرت؟ کون سے حضرت؟ ارے وہ تو بڑے حضرت ہیں، اس کے بعد مزید گستاخی کی کہ تو انہیں کیا جانے؟ رات دن تو میں ساتھ رہتی ہوں۔ بیوی کی باتیں سن کر وہ شخص بہت مایوس ہوا کہ میں تو ان کی بڑی شہرت سن کر آیا تھا، لیکن محلہ والوں نے اسے تسلی دی کہ ان کی بیوی بڑی بد مزاج ہے، ہر وقت کڑوی کسیلی باتیں کرتی ہے، اس کے چکر میں نہ آنا، حضرت تو بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔ جاؤ! اس وقت جنگل میں ملیں گے۔ وہ شخص جنگل کی طرف گیا تو دیکھا کہ شیخ ابوا لحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ شیر پر بیٹھے آرہے ہیں، شیر کی پیٹھ پر لکڑی کا گٹھا لدا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں سانپ کا کوڑا ہے۔ اگر یہ واقعہ کسی  ڈائجسٹ میں ہوتا تو میں اسے ہرگز پیش نہ کرتا، لیکن جلال الدین رومی جیسے محبوب الاولیا اور محبوب العلماء و المشایخ نے مثنوی میں اس قصے کو لکھا ہے کہ وہ شیر پر بیٹھے چلے آرہے ہیں، اس شخص کو دیکھتے ہی سمجھ گئے کہ میری بیوی سے مل کر آرہا ہے۔ انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ غم مت کرو، اللہ نے بیوی کی کڑوی کسیلی باتیں برداشت کرنے کی برکت سے مجھے یہ کرامت دی ہے کہ میں شیر کی سواری کررہا ہوں؎
گر نہ صبرم می کشیدے  بارِ  زن
کے  کشیدے  شیرِ نر  بیگارِ من
اگر میں اپنی بیوی کی تکلیفوں کو برداشت نہ کرتا تو یہ شیر نر میری بیگاری نہ اٹھاتا۔ یہ شیر میرا مزدور جو بنا ہوا ہے، مجھے یہ کرامت اللہ نے بیوی کی باتوں پر صبر کرنے کی برکت سے دی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک سے تصوف کا ثبوت 7 1
3 حیا کی تعریف 8 1
4 اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 9 1
5 مقصدِ حیات 10 1
6 شیطان دھوکے باز تاجر ہے 11 1
7 روحانی بلڈ پریشر 12 1
8 دل کے سمندر میں طغیانی کب آتی ہے؟ 12 1
9 کلمہ کی بنیاد کیا ہے؟ 14 1
10 عشقِ مجازی دونوں جہاں کی بربادی ہے 14 1
11 جنت میں مسلمان عورتوں کی شانِ حُسن 15 1
12 عطائے مولیٰ کی قدر و قیمت 16 1
13 بیویوں سے حسنِ سلوک 17 1
14 ولی اﷲ بننے کا طریقہ 20 1
15 عشقِ مجازی کی بربادیاں 21 1
16 مجدِّدِ ملّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا تقویٰ 23 1
17 نفس پر کبھی بھروسہ نہ کریں 23 1
18 خواجہ صاحب کی فنائیت 24 1
19 علامتِ ولایت 25 1
20 خدا کے عاشقوں کا عالم 26 1
21 زندگی ایک ہی دفعہ ملی ہے 27 1
22 اﷲ تعالیٰ سے کیسی محبت کریں؟ 27 1
23 بے لذت ذکر سے بھی نسبت عطا ہوجاتی ہے 28 1
24 ذکر میں اعتدال ضروری ہے 29 1
25 اصلاح زندہ شیخ سے ہوتی ہے 30 1
26 اہل اﷲ کے روحانی مراتب 31 1
27 اللہ کی محبت کا درد کب ملتا ہے؟ 32 1
28 عاشقانہ ذکر کا ثبوت 34 1
29 قرآنِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 35 1
30 محبت انگیز ذکر کا نفع 36 1
31 حدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت 37 1
32 تبتل کی حقیقت 38 1
33 قرآنِ پاک سے ذکرِ نفی اثبات کا ثبوت 41 1
34 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی فضیلت 42 1
35 تصوّف کے مسئلۂ توکّل کا ثبوت 42 1
36 نماز میں خشوع کی تعریف 43 1
37 توکّل کا طریقہ 44 1
38 دشمنوں کی ایذا رسانی پر صبر کی تلقین 45 1
39 آیت یَضِیْقُ صَدْرُکَ … پر ایک الہامی علمِ عظیم 46 1
40 سلوک کے آخری اسباق ابتدا میں کیوں نازل کیے گئے؟ 50 1
Flag Counter