انوار حرم |
ہم نوٹ : |
|
ہیں،ہاتھ سے اس کو خط لکھنے لگتے ہو اور پیر سے وہاں جانے لگتے ہو وغیرہ اور آخری تفسیر کیا ہے؟ اِنَّ اللہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَقْصُدُوْنَ بِذَالِکَ اس نظر سے جو تمہاری آخری منزل ہے یعنی بدکاری اور بدکاری کے ارادوں اور تمناؤں سے بھی اللہ تعالیٰ باخبر ہے کہ تم دل میں کیا سوچ رہے ہو۔ آیت اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ کی تفسیر ایک کافر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو ہمارے دل کی بات کیسے معلوم ہوسکتی ہےاوراللہ تعالیٰ ہمیں ہروقت کیسے دیکھتا ہے؟اس وقت یہ آیت نازل ہوئی اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ کیا اس ظالم کو ہم نے دو آنکھیں نہیں دیں جس سے وہ دیکھ رہا ہے، سارے عالَم کو میں دو آنکھیں دے رہا ہوں اور بھلا میں بے آنکھ والا ہوں؟ کیا پیارا عنوان ہے وَلِسَانًا وَّ شَفَتَیۡنِ 27؎ اور اس کے قلب کے مضامین کی ترجمانی کے لیے ہم نے اسے زبان اور ہونٹ دیے تو جب ہم تمہارے دل کا ترجمان تم کو دے سکتے ہیں تو کیا تمہارے دل کے راز سے باخبر نہیں ہوسکتے۔ دورِ حاضر میں وصول الی اللہ کا طریق پس جب اللہ تعالیٰ کو ہمارے ظاہر و باطن کی خبر ہے، اس لیے دوستو! اگر مولیٰ سے رابطہ کرنا ہے تو ان لیلاؤں سے بچنا ہے۔ اپنی بیوی پر قناعت کرو۔ اب کوئی کہے کہ میری بیوی کم خوبصورت ہے، ماں باپ نے غلط جگہ شادی کردی تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے، صاحبِ روح المعانی نے حدیث نقل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جنت میں ہماری بیویوں کو حوروں سے زیادہ حسین کردیں گے۔ چند دن صبر کرلو۔ پلیٹ فارم کی چائے گھر کی چائے نہیں ہوتی، بے مزہ ہوتی ہے لیکن پھر بھی پی لیتا ہے کہ سفر میں نزلہ زکام سے تو بچ جائیں گے، گرم پانی ہی سہی گھر چل کر عمدہ چائے پئیں گے۔ تو جیسی اللہ تعالیٰ نے دی اس پر گزارا کرلو۔ یہ دنیا پلیٹ فارم ہے اور بعض کے لیے اس میں بہت سی مصلحتیں بھی ہیں۔ جیسے دیکھو مجھ سے ایک صاحب نے کہا کہ جو ابّا عقل مند ہوتا ہے وہ اپنے بیٹے کی بہت حسین لڑکی سے شادی نہیں کراتا۔ میں نے پوچھا کہ اس میں کیا راز ہے؟ تو اس باپ نے بتایا کہ پھر یہ اپنی بیوی کو دیکھتا رہے گا، امّاں ابّا کو نہیں پوچھے گا۔ تو اللہ تعالیٰ _____________________________________________ 27؎البلد: 9۔10