Deobandi Books

انوار حرم

ہم نوٹ :

28 - 50
سے پوچھا کہ سنا ہے جو لوہا آپ سے متصل یعنی ٹچ (Touch)ہوجاتا ہے وہ سونا بن جاتا ہے اس کی کیا دلیل ہے؟ تو پارس پتھر نے ہنس کر کہا کہ دلیل مت پوچھو مجھ سے ٹچ ہوکے دیکھ لو۔ اسی طرح صدقِ دل سے اللہ والوں کے ساتھ رہ کے تو دیکھو کہ ان کی صحبت سے کیا ملتا ہے۔ ارے عطائے عشق بھی ہوگا، بقائے عشق بھی ملے گا اور ارتقائے عشق بھی عطا ہوگا۔ تجربہ کرکے دیکھ لو۔
علامہ آلوسی کُو نُوۡامَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی تفسیر فرماتے ہیں کہ خَالِطُوْہُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَہُمْ16؎  اللہ والوں کے ساتھ اتنی مدت تک رہو کہ تم بھی اللہ والے بن جاؤ۔سائنس کی رو سے دیسی آم کی لنگڑے آم کے ساتھ اتنے عرصے تک پیوندکاری واجب ہے کہ دیسی آم لنگڑے آم میں تبدیل ہوجائے۔ اسی لیے سائنس دان دیسی آم کی پٹی لنگڑے آم کے ساتھ کَس کے باندھتے ہیں تاکہ لنگڑے آم کی سیرت دیسی آم میں منتقل ہوجائے۔ اسی طرح جتنا قوی تعلق کسی اللہ والے سے ہوگا اتنا ہی زیادہ قوی دین آپ کے اندر آجائے گا اور ہمت شیرانہ آپ میں منتقل ہوجائے گی اور لومڑیانہ خصائل ختم ہوجائیں گے۔ پھر اگر سارے عالم میں منتخب دنیا کی سب سے بڑی حسینہ بھی سامنے آجائے لیکن اگر وہ اللہ کے سچے عاشقوں کا تربیت یافتہ ہے تو مجال نہیں کہ اس پر نظر ڈالے۔ وہ اپنے دل کا خون کرلے گا کیوں کہ اسی خونِ آرزو کا خون بہا وہ اللہ کی ذات کو پارہا ہے۔ جب تم نظر لیلیٰ سے بچاؤگے تو دل میں مولیٰ کو پاؤگے۔ جنت تو اُدھار ہے لیکن مولیٰ اُدھار نہیں، مولیٰ تمہیں نقد ملے گا یعنی ایمان کی حلاوت اسی وقت دل میں پاؤگے۔ غرض اللہ والوں سے اللہ ملتا ہے اور اللہ والوں کی سیرت اور ان کی صفات، ان کا تقویٰ اور ان کا دردِ محبت منتقل ہوجاتا ہے۔
وصول الی اللہ کی شرط
لیکن شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پانے کی نیت بھی ہو۔ خالی پیر کے دسترخوان پر مال اُڑانے کی نیت نہ ہو۔ بعض اسی نیت سے آتے ہیں کہ سنتے ہیں کہ خانقاہوں میں بریانی وغیرہ ملتی ہے، چلو مال اُڑائیں۔ چناں چہ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے یہ واقعہ سنایا کہ ایک شخص آیا اور ایک ہی مجلس کے بعد اس نے کہا کہ واللہ! میری روح تو عرش تک پہنچ گئی، آپ
_____________________________________________
16؎   روح المعانی:56/11 ،التوبۃ (119)،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 علم الیقین، عین الیقین اورحق الیقین کی تشریح مع تمثیل 10 1
4 ہر غم کا مداوا 11 1
5 اجتماعِ ضدین اور عشاقِ حق 11 1
6 بِذِکْرِ اللہِ کی تقدیم کی حکمت 13 1
7 توبہ میں دیر کرنا خطرناک ہے 14 1
8 توبہ کا کیمیکل اور اس کی کرامت 14 1
9 جماعت کے وجوب کا ایک عاشقانہ راز 15 1
10 جمعہ و عیدین و حج کے اجتماعات کا مقصد 16 1
11 فیض عاشقانِ حق 17 1
12 نماز باجماعت کو رکوع سے تعبیر کرنے کی حکمت 18 1
13 صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت 18 1
14 مؤمن کے خُلُوْدْ فِی الْجَنَّۃِ اور کافر کے خُلُوْدْ فِی النَّارِ کی وجہ 19 1
15 جنت پر اہل اللہ کی فضیلت کی دلیل 19 1
16 لفظ صاحبِ نسبت پر استدلال بالنص 20 1
17 جنت پر اہل اللہ کی افضلیت کا دوسرا استدلال 21 1
18 تین پیاری سنتیں جن سے لوگ غافل ہیں 21 1
19 محبتِ الٰہیہ کی مقدار 22 1
20 اللہ تعالیٰ کی محبت اپنی جان سے زیادہ ہونی چاہیے 22 1
21 لذّتوں کی تین اقسام 24 1
22 عاشقوں کو اللہ تعالیٰ جنت سے زیادہ محبوب ہیں 24 1
23 سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا عالم قربِ خاص 25 1
25 حضرت مرشد پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 26 1
26 مقدارِ محبت کا پہلا جز 26 25
27 مقدارِ محبت کا دوسرا جز 27 25
28 مقدارِ محبت کا تیسرا جز 27 25
29 محبت کی مطلوبہ مقدار کیسے حاصل ہو؟ 27 1
30 وصول الی اللہ کی شرط 28 1
31 محرومی کے دو سبب 29 1
32 صحبتِ اہل اللہ کے متعلق علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد 31 1
33 صحبتِ اہل اللہ کےمتعلق بڑے پیر صاحب کا ارشاد 32 1
34 کلام مؤ ثر کس کو عطا ہوتا ہے؟ 32 1
35 اہلِ ذکر سے کون لوگ مراد ہیں؟ 33 1
36 اہل اللہ کے تربیت یافتہ کی مثال 33 1
37 انعامِ خونِ آرزو 34 1
38 قربِ دوام اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے حاصل نہیں ہوسکتا 35 1
39 بدنگاہی کی حرمت کا ایک دلکش عنوان 36 1
40 بدنظری نُصوصِ قطعیہ سے حرام ہے 36 1
41 تمام احکاماتِ الٰہیہ عین فطرتِ انسانی کے مطابق ہیں 36 1
42 احمقانہ مرض 37 1
43 بدنظری کے چند طبی نقصانات 37 1
45 حفاظتِ نظر اور حلاوتِ ایمانی 38 1
47 اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصۡنَعُوۡنَ کی تفسیر 38 1
48 آیت اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ کی تفسیر 40 1
49 دورِ حاضر میں وصول الی اللہ کا طریق 40 1
50 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذّت کی تاثیر 41 1
51 اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت 42 1
52 اہل اللہ کی بستی اور سامانِ مغفرت 42 1
53 فضل بصورتِ عدل 43 1
54 ایک علمی اِشکال اور اس کا جواب 43 1
56 حقوق العباد معاف ہونے کی شرط 44 1
57 وَ رَحۡمَتِیۡ وَسِعَتۡ کُلَّ شَیۡءٍ کی عجیب تفسیر 45 1
58 حیات پر موت کی تقدیم کا راز 45 1
59 لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا کی تفسیر بزبانِ نبوت 46 1
60 کون عقل و فہم میں کامل ہے 46 59
61 کون اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے والا ہے 46 59
62 کون اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری میں تیز ہے 47 59
63 اسمائے حسنیٰ کی تقدیم و تاخیر کے اسرار 48 1
Flag Counter