Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

51 - 81
گھسیٹ سکتا تھا کہ جس طرح اس کے شہر والے بلکہ گھر والے اپنی امارت سے غریبوں کی غربت میں اضافہ کر رہے تھے2 یا دولت کے اس آئینہ میں بد مستیوں کا تماشا کر رہے تھے۔ ان سب مشاہدات کے بعد انہوں نے حرا کے دعویٰ کی جانچ کے لیے جو کچھ کرنا چاہا، کرتے رہے، بغیر کسی وقفہ کے دس گیارہ سال تک کرتے رہے، انہوں نے دے کر دیکھا لے کر دیکھا، جن جن شکلوں میں جن جن صورتوں کے ساتھ چاہا بغیر کسی روک ٹوک کے دیکھا، رگ رگ کو الگ کر کے دیکھا، ریشہ ریشہ کو جدا کر کے دیکھا، اس نے اپنے اندر کو باہر نکال کر سب کے سامنے رکھ دیا تھا وہ اس کو ٹٹولتے رہے، دلتے رہے، مسلتے رہے ، گھستے رہے، رگڑتے رہے، مگر تجربات کے اس عریض و طویل سلسلہ کے بعد بھی ان کو ، ان میں ہر ایک کو، اس کے باطن میں کیا ہمیشہ وہی نہیں ملا جو وہ ظاہر کرتا تھا؟ بلاشبہ جب اس کو دیا گیا تب بھی وہ سچ تھا اور اس سے جب لیا گیا تب بھی وہ سچ ہی تھا۔
یقینا اس سے زیادہ جانچا نہیں جا سکتا جتنا انہوں نے جانچا، اس سے زیادہ جانا نہیں جاسکتا جتنا انہوں نے جانا۔ 
پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ جنہوں نے بعد کو مانا اس وقت انہوں نے کیوں نہیں مانا؟ آدمی کے دل کی سرشت انسانی قلب کی فطرت یہی ہے اور ہمیشہ رہے گی، لیکن اسی کے ساتھ شاید اس پر غور نہیں کیا گیا جو جانتا ہے وہی مانتا ہے۔ پھر جس نے نہ جانا اگر اس نے نہ مانا تو اس نے کس کا انکار کیا؟ بلاشبہ ان کے دلوں نے جانا تھا پھر اگر انکی زبانوں نے نہ ماناتو یہ کیسے سمجھ لیا گیا کہ دلوں نے بھی نہ مانا تھا؟
’’کیازبان دل ہے یا دل زبان ہے؟‘‘ کاش ایسا ہوتا، لیکن دنیا میں پھر جھوٹ کا گھونسلا  کہاں بنے گا؟
ظلم کے نشہ میں جب مخمور ہو، علو کے مواد فاسد سے جب معمور ہو، ماننے والے دل کا جب یہ حال ہوتا ہے تو میرا نہیں دلوں کے بنانے والے کا بیان ہے کہ اس وقت دل مانتا ہے اور زبان انکار کرتی ہے۔ 
ان کے دلوں نے اس کو مانا تھا، مکہ والوں نے جانا تھا۔ ان کے دلوں نے اس کو قطعاً مانا تھا، مگر جو بڑا ہے اور بڑا ہی رہے گا، اور جو چھوٹا ہے اس کے سامنے بڑا اپنی بڑائی سے دست بردار نہیں ہو سکتا۔ علو اور سربلندی کے اس نشہ پر ابھی کوئی ترشی نچوڑی نہیں گئی تھی، اگرچہ قریب ہے کہ نچوڑی جائے پھر اگر بدمستی کے اس عالم میں ان کی زبانیں لڑکھڑا لڑکھڑا کر ان کے دلوں سے ٹکراتی تھیں تو پندار کے متوالوں کو کب اس بد حالی میں نہیں پایا گیا ہے؟
تنازعنا نحن و بنو عبد مناف، أطعموا فأطعمنا، حملوا فحملنا، أعطوا فأعطینا، حتی إذا تحاذینا علی الرکب وکنا کفرسي رھان قالوا: منا نبي یأتیہ الوحي من السماء۔ فمتی ندرک مثل ھذہ؟ واﷲ لا نؤمن بہ أبدا ولا نصدقہ۔
ہم میں اور عبد مناف کے لڑکوں میں مقابلہ ہوا، انہوں نے کھلایا تو ہم نے بھی کھلایا، انہوں نے سوار کرایا تو ہم نے بھی سوار کرایا، انہوں نے دیا تو ہم نے بھی دیا، پھر جب ہم نے ان کے کندھے سے کندھ ملا لیا اور گھڑ دوڑ کے میدان کے دو برابر گھوڑوں کے مانند ہو گئے تو اب عبد مناف والے کہتے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter