Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

44 - 81
قوانین اپنے سارے حقوق لے کر اپنے حدود کے آخری بالکل آخری نقطہ پر پہنچ کر ختم ہو چکے تھے۔ 
یقینا وہی وقت آگیا تھا اور اب نہ آتا تو کب آتا کہ واقعات کے دوسرے رخ کا آغاز ہو؟ پس وہی جس سے ہر چیز الگ کی گئی ، کائنات کا ہر ذرہ جس سے ٹکرایا اور پوری شدت سے ٹکرایا، اتنی شدت سے ٹکرایا کہ صبرو سکون کے پہاڑ سب سے بڑے پہاڑ میں بھی جنبش پیدا ہوئی، انتظار کرو کہ اب اسی کے ساتھ ہر چیز لپٹے، جس سے بھاگے تھے اسی کی طرف سب دوڑیں، جس سے جدا ہوئے اسی سے آکر ملیں ، جس سے سب ٹوٹے اسی سے اب سب جٹیں، جس سے سب پھٹے اسی سے سب چمٹیں، جنہوں نے دردرایا وہی اب اس کو پکاریں اور بے کسی کے ساتھ پکاریں، جس سے سب بھنچے تھے اب اسی کی طرف، ہاں! اسی کی طرف سب کھنچیں، پوری طاقت کے ساتھ کھنچیں، زمین کھنچے، آسمان کھنچے، فلک کھنچے، ملک کھنچیں، جن کھنچیں، انس کھنچے الغرض جو چیزیں کھنچ سکتی ہیں سب کھنچیں اور دیکھو کیا یہی نہیں ہو رہا ہے ؟شاعری نہیں واقعہ ہو رہا ہے، میں نہیں امام بخاری کہہ رہے ہیں۔ 
جبرائیل امین  ؑکا ظہورطائف کی راہ میں
جو زمین پر چھوڑ ا گیا تھا اور ہر طرف سے چھوڑا گیا تھااسی کے مبارک قدموں سے سب کو جوڑنے کے لیے ملأ اعلیٰ 1 میں جنبش ہوتی ہے۔ سلسلۂ ملکوت کے ارتقائی نقاط کا آخری نقطہ الجبرئیل الامین کو دکھایا گیا کہ وہ پکار رہے ہیں:
’’سن لیا،اللہ نے سن لیا، آپ کے لوگوں نے جو کچھ آپ کو کہا۔‘‘
پھراسی سے جس کو سب نے لوٹا یا تھا خطاب کیا گیا:
’’اور جنہوں نے آپ کا رد کیا اور پھینکا وہ بھی اللہ سے غائب نہ تھے۔‘‘ 
اس کے بعد جو ہلکا کیا گیا تھا اور جو اپنی سبکی کے دکھ سے چندمنٹ پہلے کراہاتھا ھواني علی الناس2 کے ساتھ رویا تھا، دیکھو کہ اس کو وزن بخشا جاتا ہے۔ کیا پتھر کے باٹوں کے برابر کیا گیا؟ پہاڑوں سے تولا گیا؟ ہمالیہ،ارال ، البرز، آلپس کے مساوی ٹھہرایا گیا؟ عمل کا صحیح ردِ عمل کیا ہوتا اگر اسی پر بس کیا جاتا جو سب پر ہلکا تھا؟ جب تک سب پر بھاری نہ کیا جاتاکیسے کہا جاتا ہے کہ عمل کا ردِ عمل ہو گیا؟
جبرئیلِ امین نے عرض کیا: 
قَدْ بُعِثَ إِلَیْکَ مَلَکُ الْجِبَالِ۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کے پاس پہاڑوں کو نہیں بلکہ پہاڑوں کے فرشتہ کو بھیجا ہے۔
جس سے سب لیا گیا تھااب اس کو سب دیا جاتا ہے، اور کس ترتیب سے دیا جا تا ہے ، غیب میں بھی ملأ ادنیٰ  1 سے پہلے ملأ اعلیٰ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter