Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

19 - 81
سردار۔ جو غیر فانی حقائق میں ظاہر کرتا رہا ہوں وہ بھی وہی ظاہر کرے گا۔ وہ ایک مکمل اور خالص مذہبی نظامِ زندگی کی میری طرح تبلیغ کرے گا۔
نندا نے کہا: ہم اس کو کس طرح پہچانیں گے؟ 
آقا نے فرمایا: وہ میتریاکے نام سے موسوم ہو گا۔
۱۶ اکتوبر ۱۹۳۰؁ء کی اشاعت میں الہٰ آباد کے مشہور انگریزی اخبار’’ لیڈر‘‘ میں ایک بدھسٹ کا یہ مضمون صفحہ سات کالم تین میں شائع ہوا تھا جس میں اسی میتریا لفظ کا ترجمہ نامہ نگار مذکور نے لکھاتھا ’’وہ جس کا نام رحمت ہے ‘‘۔
کیا اس کے بعد اس میں شک کرنے کی گنجایش ہے کہ رحمۃ للعالمینﷺکامغربی مقدمۃ الجیش اور مبشر جاتے ہوئے اپنے جس فرض سے سبکدوش ہوا تھا بجنسہٖ اسی فرض کو اس نے بھی خوبی کے ساتھ ادا کیا جس کو خواہ دنیا کچھ ہی خیال کرتی ہو لیکن واقعات بیان کرتے ہیں کہ وہ بھی جہاں کے اَبرِرحمت کے لیے مشرق کی کھیتیوں کا تیار کرنے والا تھا، اور بلاشبہ چین، ایران ،بخارا، خراسان ، ترک ، تاتار، منگولیہ، افغانستان ، سرحد، بلوچستان ، سندھ و ہندوستان کے بدھوں نے رحمت کی اس بارش سے جتنا فائدہ اٹھایا دنیا کی کسی قوم نے نہیںاٹھایا۔1 کاش ایسا ہوتا کہ مغربی نقیب کے ماننے والے بھی بجائے تین کو ایک، ایک کو تین ثابت کرنے کے لایعنی جھگڑوں کے بجائے اپنے ہادی کی اس آرزو کو پورا کرتے جس کا پورا کرنا اس کے وجود کا سب سے بڑا مقصد تھا ( صلوات اﷲ علیھم والسلام) اور قریب ہے کہ اپنی اس آرزو کو وہ ان سے پوری کرائے۔ 
اور کیا مشرق و مغرب کے ان دونوں نقیبوں ہی نے دنیا میں اس آنے والے کی آمد کا گھنٹہ بجایا؟
جو1 عہد کا رسول اور میثاق کا نبی تھا اس کے متعلق عہد کرنے والوں میں سے کس نے عہد شکنی کی؟ یہ دونوں تو اس سے بہت زیادہ دُور نہ تھے، لیکن جو اس سے دُوراور بہت دُور تھے انہوں نے بھی دنیا کے آگے کیا اس سے اپنا قرب نہیں جتلایا؟ سینا کی روشنی میں حضرت کلیم کو دکھایا گیا، دیکھ کر وہ چلائے:
خدا سینا سے نکلا، سعیر سے چمکا اور فاران2 ہی کے پہاڑوں سے جلوہ گر ہوا دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ۔ (پیدائش باب ۲۰۱۷)
 دیکھو حضرت موسیٰ  ؑ اس کو بھی دیکھ رہے ہیں اور اس کے صدقہ میں ہزار ہا برس پہلے ان کو بھی دیکھ رہے تھے جنہوں نے صرف اس کو دیکھ کر ملائکہ کا رتبہ حاصل کیا۔ ایک دو کو نہیں دیکھا بلکہ ان کی دس ہزار کی تعداد کو دیکھا، ان کی قدوسیت کی شہادت ادا کی۔3
دائود  ؑ اس کے گھر کی تمنا میں بے چین ہو ہو کر اپنی بانسری سے یہ پُر سوز لے پیدا فرماتے تھے:

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter