ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2015 |
اكستان |
|
قوم کے بچوں کی یہ خدمات جامعات میں بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں ، وہ مالدار کا بچہ ہو یا غریب کا، چاہے وہ ڈیفنس یا گلبرگ سے آتا ہو یا گاؤں دیہات سے نیز تعلیم دینے والے اَساتذہ کی اکثریت نے اِن ہی دینی جامعات سے سند ِ فضیلت حاصل کی ہوتی ہے، والحمدللہ ۔ گزشتہ چند برسوں سے جامعات کے اِمتحانات میں نمایاں کامیابی کے حامِل طلباء میں سرکاری سطح پر تقسیمِ اِنعامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تو مُلک بھر کے جامعات و مدارس کے طلباء کی بھاری تعداد اُن کی مستحق قرار پائی۔ ٢٠١٢ء میں جامعہ مدنیہ جدید کے پانچ طلباء نے اِنعامی لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ ٢٠١٣ء چار طلباء نے سولر لیمپ حاصل کیے۔ ٢٠١٤ء میں نو طلباء نے اِنعامی لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ اللہ تعالیٰ جامعات کی دینی ملی اور قومی خدمات میں مزید ترقی کے ساتھ خیر و برکت میں بھی اِضافہ فرمائے اور اِن کے دُشمن ہنود و یہود، نصارٰی اور اُن کے آلہ کاروں کی سازشوں سے اِن کو محفوظ فرمائے، آمین۔