ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ز ز ز ١٠جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،مولانا قاسم صاحب کی دعوت پر بھائی پھیرو تشریف لے گئے،بعد نمازِ مغرب عوام اور طلباء سے خطاب فرمایا۔ قبل اَزیں ڈاکٹر رائو محمد عثمان صاحب کے گھر پر رات کا کھانا تناول فرمایا۔ ١٥ جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بعد نمازِ مغرب مولانا رفیق صاحب قصوری کی دعوت پر ''سیرت کانفرنس ''میں شرکت کے لیے کوٹ رادھا کشن تشریف لے گئے جہاں آپ نے عظمت ِ قرآن پر مفصل بیان فرمایا۔ ٢٢جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ایوانِ اِقبال لاہور میں منعقد ہونے والے ''قومی سیمینار ''میں شرکت کی غرض سے تشریف لے گئے۔ ٢٥ جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں، قاری محمد شکیل صاحب کی ہمشیرہ کا نکاح پڑھانے رائیونڈ تشریف لے گئے۔