Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015

اكستان

40 - 65
حاصلِ مطالعہ 
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور )
حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام  : 
حضور اَکرم  ۖ  کے ایک صحابی حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ اِنتہائی عابد وزاہد   صحابی تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اِنہیں حمص کا گور نر بنادیا تھا لیکن اِس کے باوجود اِن کے زُہد میں کوئی فرق نہیں آیا تھا، دُنیا سے اِس قدر بے رغبت تھے کہ حیرت ہوتی ہے، کتابوں میں اِن کے زُہد کے عجیب و غریب واقعات ملتے ہیں ،ایک واقعہ علامہ اِبن الاثیر جزری نے نقل فرمایا ہے اُن کے حوالہ سے یہاں درج کیا جا رہا ہے ملاحظہ فرمائیے  : 
 ''شہر بن حوشب فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حمص تشریف لائے وہاں آپ نے اہلِ حمص سے فرمایا کہ اپنے یہاں کے فقیروں کے نام لکھ کر پیش کریں، کاتبوں نے فقراء کے نام لکھ کر پیش کر دیے ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نام ملاحظہ فرمائے تو اُن میں سعید بن عامر کا نام بھی تھا، آپ نے پوچھا سعید بن عامر کون ہیں  ؟
اُن لوگوں نے جواب دیا  :  اَمیر المومنین وہ ہمارے گور نر ہیں۔
 آپ نے فرمایا تمہارے گورنر فقیر ہیں  ؟ 
 بولے ہاں۔
 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تعجب ہوا فرمایا  :  تمہارے گور نر کیسے فقیر ہوسکتے ہیں، آخر اُن کی تنخواہ کہاں گئی، اُن کا وظیفہ کہاں گیا  ؟  
لوگ کہنے لگے اَمیرالمومنین وہ اپنے پاس کوئی چیز روک کر نہیں رکھتے (جو آتا ہے آگے چلتا کرتے ہیں)۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 9 1
5 اہلِ معرفت کی خصو صیت : 11 4
6 وسوسہ کی دُعا : 11 4
7 پیدائش کے وقت بچہ کا رونا : 12 4
8 حضرت موسٰی علیہ السلام کی خصوصیت : 12 4
9 وفیات 13 1
10 اِسلام کیا ہے ؟ 14 1
11 نواں سبق : اچھے اَخلاق اور عمدہ صفات 14 10
12 اَچھے اَخلاق کی فضیلت اور اہمیت : 14 10
13 برے اَخلاق کی نحوست : 15 10
14 چند اہم اور ضروری اَخلاق کا بیان : 15 10
15 اَمانت داری : 17 10
16 عدل و اِنصاف : 18 10
17 رحم کھانا اور قصوروار کو معاف کرنا : 20 10
18 نرم مزاجی : 21 10
19 تحمل اور برد باری : 21 10
20 خوش کلامی اور شیریں زبانی : 22 10
21 صبرو شجاعت : 24 10
22 اِخلاص اور تصحیح ِ نیت : 25 10
23 قصص القرآن للاطفال 28 1
24 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 23
25 ( طالوت علیہ السلام اور جالوت کاقصہ ) 28 23
26 جناب اَثر جونپوری 32 1
27 اِسلامی معاشرت 33 1
28 میاں بیوی میںناچاقی ہو تو کیا کریں ؟ 33 27
29 مصالحتی چارٹ : 34 27
30 ''طلاق'' کا حکم اور اُس کا مقصد : 35 27
31 طلاق کا اِستعمال کب ؟ 36 27
32 طلاق دینے کا شرعی طریقہ : 37 27
33 کچھ غلط فہمیاں : 38 27
34 آخری بات : 39 27
36 حاصلِ مطالعہ 40 1
37 حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام : 40 36
39 میرے ''حضرت جی '' 43 1
40 بزرگوں کی مجلس نصیب ہوئی تھی۔ او کمال قال ! '' 44 39
41 مکتوب نمبر ١ 50 39
42 مکتوب نمبر ٢ 51 39
43 مکتوب نمبر ٤ 52 39
44 قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ 54 1
45 اِثباتِ الف یا حذفِ الف ؟ : 55 44
46 دُوسرا مقالہ : 56 44
47 سفارشات : 58 44
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter