Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015

اكستان

24 - 65
جاسکے گا۔''  
ایک اور حدیث میں حضور  ۖ نے فرمایا  : 
''تکبر سے بچو، تکبر ہی وہ گناہ ہے جس نے سب سے پہلے شیطان کوتباہ کیا۔'' 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِس شیطانی خصلت سے بچائے اور وہ عاجزی اور خاکساری نصیب فرمائے جو اُس کو پسند ہے اور جو بندگی کی شان ہے ۔
لیکن یہاں ہم کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری عاجزی اور خاکساری اپنے نفس اور اپنی ذات کے معاملہ میں ہونی چاہیے مگرحق کے معاملہ میں اور دین کے بارے میں ہمیں قوت و پختگی کا ثبوت دینا چاہیے۔ اِس موقع کے لیے اللہ کا اور اللہ کے رسول  ۖ  کا حکم یہی ہے ۔ 
اَلغرض مومن کی شان یہی ہے کہ وہ اپنے نفس اور اپنی ذات کو حقیر اور نیچا سمجھے اور حق پر مضبوطی سے قائم رہے اور کسی کے ڈر خوف سے اُس میں کمزوری نہ دِکھائے۔ 
صبرو شجاعت  :   
اِس دُنیا میں آدمیوں پرمصیبتوں اور مشقتوں کے وقت بھی آتے ہیں، کبھی بیماری آتی ہے، کبھی محتاجی اور ناداری کی صورت ہوجاتی ہے، کبھی ظالم دُشمن ستاتے ہیں، کبھی دُوسرے طور پرحالات ناموافق ہوجاتے ہیں، پس ایسے موقعوں کے لیے اِسلام کی خاص تعلیم یہ ہے کہ اللہ کے بندے صبر اور ہمت سے کام لیں اور ہزار تکلیفوں اور مصیبتوں کے باوجود مضبوطی اور بہادری کے ساتھ اپنے اُصول پر قائم رہیں ایسے لوگوں کے لیے قرآ ن شریف کی خوشخبری ہے کہ وہ اللہ کے پیارے ہیں ( وَاللّٰہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ )  ''اور اللہ تعالیٰ صبر والوں سے محبت رکھتاہے ۔'' دُوسری آیت مبارکہ میں ہے ( اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ)  '' اللہ یقینا صبر والوں کے ساتھ ہے۔ ''
ایک اور آیت میں اُن اِیمان والوں کی بڑی تعریف کی گئی ہے جو تکلیف اور مشقت کی حالت میں اور حق کے لیے جنگ میں ثابت قدم رہیں اور قربانی سے نہ بھاگیں۔ 
( وَالصَّابِرِیْنَ فِی الْبَأْسَآئِ وَالضَّرَّآئِ وَحِیْنَ الْبَأْسِ ط اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 9 1
5 اہلِ معرفت کی خصو صیت : 11 4
6 وسوسہ کی دُعا : 11 4
7 پیدائش کے وقت بچہ کا رونا : 12 4
8 حضرت موسٰی علیہ السلام کی خصوصیت : 12 4
9 وفیات 13 1
10 اِسلام کیا ہے ؟ 14 1
11 نواں سبق : اچھے اَخلاق اور عمدہ صفات 14 10
12 اَچھے اَخلاق کی فضیلت اور اہمیت : 14 10
13 برے اَخلاق کی نحوست : 15 10
14 چند اہم اور ضروری اَخلاق کا بیان : 15 10
15 اَمانت داری : 17 10
16 عدل و اِنصاف : 18 10
17 رحم کھانا اور قصوروار کو معاف کرنا : 20 10
18 نرم مزاجی : 21 10
19 تحمل اور برد باری : 21 10
20 خوش کلامی اور شیریں زبانی : 22 10
21 صبرو شجاعت : 24 10
22 اِخلاص اور تصحیح ِ نیت : 25 10
23 قصص القرآن للاطفال 28 1
24 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 23
25 ( طالوت علیہ السلام اور جالوت کاقصہ ) 28 23
26 جناب اَثر جونپوری 32 1
27 اِسلامی معاشرت 33 1
28 میاں بیوی میںناچاقی ہو تو کیا کریں ؟ 33 27
29 مصالحتی چارٹ : 34 27
30 ''طلاق'' کا حکم اور اُس کا مقصد : 35 27
31 طلاق کا اِستعمال کب ؟ 36 27
32 طلاق دینے کا شرعی طریقہ : 37 27
33 کچھ غلط فہمیاں : 38 27
34 آخری بات : 39 27
36 حاصلِ مطالعہ 40 1
37 حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام : 40 36
39 میرے ''حضرت جی '' 43 1
40 بزرگوں کی مجلس نصیب ہوئی تھی۔ او کمال قال ! '' 44 39
41 مکتوب نمبر ١ 50 39
42 مکتوب نمبر ٢ 51 39
43 مکتوب نمبر ٤ 52 39
44 قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ 54 1
45 اِثباتِ الف یا حذفِ الف ؟ : 55 44
46 دُوسرا مقالہ : 56 44
47 سفارشات : 58 44
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter