ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015 |
اكستان |
|
قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ زیر اِنتظام : مجمع الملِک فہد لطباعة المصحف الشریف مدینہ منورہ ( ڈاکٹر محمد اِلیاس فیصل،فاضل مدینہ یونیورسٹی،رُکن مراجعہ کمیٹی مصحف ِتاج ) ض ض ض یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد سیمینار تھا جس میں مختلف ممالک کے ٥٨ سکالرز شریک ہوئے جن کے مقالہ جات چھ جلدوں میں چھپ چکے ہیں، قرآنِ کریم کے رسم و ضبط اور وقف وغیرہ سے متعلقہ مقالہ جات تیسری جلد میں موجود ہیں، اِن مقالہ جات میں ہندو پاک کے مصاحف میں رائج رسمِ عثمانی کے حوالے سے جو کچھ لکھا گیا اِس کے اہم نقاط اُردو قارئین کی خد مت میں پیش کیے جارہے ہیں۔ پہلا مقالہ : فضیلة الشیخ ڈاکٹر سیّد فرغل اَحمد فاضل جامعہ اَزہر و سکالر مجمع ملک فہد کا مقالہ صفحہ ١٠٩٧ سے شروع ہو کر صفحہ ١١٧٠ تک ٧٤ صفحات پرمشتمل ہے جس کے نقاط کا خلاصہ پیش ِخدمت ہے۔ عالمِ اِسلام میں رائج و متعارف مصاحف : اِس وقت جو مصاحف عالم اِسلام میں رائج ومتداول ہیں عمومی طور پر اُن کا رسم مصاحفِ عثمانیہ کے رسمِ عثمانی کے مطابق ہے جن میں(١)مصاحف ِمشارقہ ١ (٢)مصاحف ِمغاربہ ٢ (٣ ) اور پاکستان کا مصحف ِنستعلیق ٣ سرِ فہرست ہیں۔ ١ مصحف ِمشارقہ سے مراد وہ مصحف حفص ہے جو مصر ،شام اور سعودیہ وغیرہ میں پڑھاجاتا ہے۔ ٢ مصحف ِمغاربہ سے مراد روایت ِوَرش وقالون والا مصحف ہے جو مراکش، اَلجزائر اور موریتانیہ وغیرہ میں پڑھا جاتا ہے۔ ٣ مجمع ملک فہد میں شائع ہونے والے مصحف ِتاج کو'' مصحف ِنستعلیق ''کا عنوان دیا جاتا ہے۔