Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015

اكستان

18 - 65
 ( اِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمَانَاتِ اِلٰی اَھْلِھَا) (سُورة النساء  :  ٥٨)
''اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ اَمانتیں اَمانت والوں کو ٹھیک ٹھیک اَداکرو۔'' 
اور قرآن شریف ہی میں دو جگہ پرسچے اِیمان والوں کی صفات کے بیان میں فرمایا گیا ہے  : 
 ( وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاَمَانَاتِھِمْ وَعَھْدِھِمْ رَاعُوْنَ )   ١    
''وہ لوگ جو اَمانتوں کی اور اپنے عہدکی حفاظت کرتے ہیں (یعنی اَمانتیں اَدا کرتے ہیں اورعہد کوپورا کرتے ہیں)۔'' 
رسول اللہ  ۖ  اپنے اکثر خطبوں میں برسرِ منبر فرمایا کرتے تھے  : 
''لوگو  !  جس میں اَمانت کی صفت نہیں اُس میں گویا اِیمان ہی نہیں۔''  
  ایک حدیث میں ہے حضور  ۖ  نے اِرشادفرمایا  : 
''کسی کی نیکی کااَندازہ کرنے کے لیے صرف اُس کے نماز روزہ ہی کو نہ دیکھو  (یعنی کسی کے صرف نماز روزہ ہی کودیکھ کر اُس کے معتقد نہ ہوجاؤ) بلکہ یہ چیز دیکھو کہ جب بات کرے تو سچ بولے اور جب کوئی اَمانت اُس کے سپرد کی جائے تو اُس کو  ٹھیک ٹھیک اَدا کرے اور تکلیف اورمصیبت کے دِنوں میں بھی پرہیز گاری پر قائم رہے'' 
عزیزو  !  اگر ہم اللہ کے نزدیک سچے مومن اور اُس کی رحمتوں کے مستحق ہونا چاہتے ہیں تو لازم ہے کہ ہرمعاملہ میں اَمانت داری اور اِیماندای اِختیار کریں اور عہد کی پابندی کو اپنی زندگی کا  اُصول بنائیں۔ یاد رکھو کہ ہم میں سے جس کسی میں یہ اَوصاف نہیں وہ اللہ و رسول  ۖ  کے نزدیک سچامومن اور پورا مسلمان نہیں ۔
عدل و اِنصاف  : 
اِسلام نے ہرمعاملہ میں عدل و اِنصاف کی بھی بڑی سخت تاکید فرمائی ہے، قرآن شریف میں اِرشاد ہے  : 
   ١     سُورة المؤمنون :  ٨   و  سُورة المعارج  :  ٣٢

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 9 1
5 اہلِ معرفت کی خصو صیت : 11 4
6 وسوسہ کی دُعا : 11 4
7 پیدائش کے وقت بچہ کا رونا : 12 4
8 حضرت موسٰی علیہ السلام کی خصوصیت : 12 4
9 وفیات 13 1
10 اِسلام کیا ہے ؟ 14 1
11 نواں سبق : اچھے اَخلاق اور عمدہ صفات 14 10
12 اَچھے اَخلاق کی فضیلت اور اہمیت : 14 10
13 برے اَخلاق کی نحوست : 15 10
14 چند اہم اور ضروری اَخلاق کا بیان : 15 10
15 اَمانت داری : 17 10
16 عدل و اِنصاف : 18 10
17 رحم کھانا اور قصوروار کو معاف کرنا : 20 10
18 نرم مزاجی : 21 10
19 تحمل اور برد باری : 21 10
20 خوش کلامی اور شیریں زبانی : 22 10
21 صبرو شجاعت : 24 10
22 اِخلاص اور تصحیح ِ نیت : 25 10
23 قصص القرآن للاطفال 28 1
24 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 23
25 ( طالوت علیہ السلام اور جالوت کاقصہ ) 28 23
26 جناب اَثر جونپوری 32 1
27 اِسلامی معاشرت 33 1
28 میاں بیوی میںناچاقی ہو تو کیا کریں ؟ 33 27
29 مصالحتی چارٹ : 34 27
30 ''طلاق'' کا حکم اور اُس کا مقصد : 35 27
31 طلاق کا اِستعمال کب ؟ 36 27
32 طلاق دینے کا شرعی طریقہ : 37 27
33 کچھ غلط فہمیاں : 38 27
34 آخری بات : 39 27
36 حاصلِ مطالعہ 40 1
37 حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام : 40 36
39 میرے ''حضرت جی '' 43 1
40 بزرگوں کی مجلس نصیب ہوئی تھی۔ او کمال قال ! '' 44 39
41 مکتوب نمبر ١ 50 39
42 مکتوب نمبر ٢ 51 39
43 مکتوب نمبر ٤ 52 39
44 قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ 54 1
45 اِثباتِ الف یا حذفِ الف ؟ : 55 44
46 دُوسرا مقالہ : 56 44
47 سفارشات : 58 44
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter