ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015 |
اكستان |
|
کی مسجد میں بزرگوں کی نقل اُتار لیتا ہوں، میرے لیے یہ بھی سعادت ہے کہ حضرت جی کے مکاتیب ِ گرامی جو میرے نام ہیں، وہ ذیل میں نقل کیے جا رہے ہیں۔ مکتوب نمبر ١ عزیزم حافظ تنویر اَحمد صاحب حفظکم اللہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبر کاتہ آپ کا خط موصول ہوا بہت ہی خوشی ہوئی، اَلحمدللہ کہ آپ لکھنے لگے ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے۔ اَب آپ حضرت قاری صاحب کے خط میں ایک سطر ضرور لکھ کر بھیجا کریں میں اِس کا جواب لکھا کروں گا ،اِنشاء اللہ۔ آپ نے جومجھے کراچی آنے کی دعوت دی ہے اُس کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت ترقیاں بخشے۔ جون کے مہینہ میں ٩ تاریخ کو محمود میاں یا رشید میاں کراچی آئیں گے اُن کی بہن دمام سے آرہی ہیں اُنہوں نے لکھا ہے کہ اِن میں سے کوئی بھائی ضرور کراچی آئیں۔ میرا بھی آپ سے ملنے کو بہت دِل چاہتا ہے لیکن اِس سال ابھی سے بہت زیادہ گرمی ہو رہی ہے، بہت لوگ روزانہ بیہوش ہورہے ہیں۔ فقط اِس لیے آپ کو اِن دِنوں بلانے سے رُکتا ہوں۔ میں آپ کے لیے دُعا کرتا ہوں آپ بھی میرے لیے دُعا کرتے رہیں۔ رشید میاں اور محمود میاں آپ کو بہت بہت دُعا کہتے ہیں۔ والسلام حامد میاں غفرلہ ١٣ مئی ١٩٧٨ء