ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015 |
اكستان |
|
رکھتا ہوں، یہ کہہ لے ۔ پھر اپنے دُوسرے کام میں لگ جائے اور دُعا کرے کہ اللہ اپنی معرفت عطا فرمادے تو وہ معرفت کے دروازے جب کھل جاتے ہیں تو پھر اِنسان بہت سے شرور اور فتن اور وسوسوں سے نجات حاصل کر لیتا ہے ،اللہ گویا اُس کو نجات عطا فرمادیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا اور فضل اور رحمتوں سے دُنیاا ورآخرت میں نوازتا رہے، آمین۔ اِختتامی دُعا ........... وفیات ٣١ دسمبر کو حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے شاگرد حضرت مولانا محمد نافع صاحب جھنگ میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ ١٠جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے بہی خواہ محترم اَلحاج اِعجاز صاحب قریشی مختصر علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ ١٣جنوری کو جناب کمال اَحمد صاحب کے بڑے بھائی جناب سلیمان اِقبال صاحب وفات پاگئے۔ ٢٦ جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا محمد اِسحاق صاحب کے خسر صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہل اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔