Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015

اكستان

19 - 65
 ( اِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُبِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ ) (سُورة النحل :  ٩٠ )
''اللہ تعالیٰ عدل و اِنصاف کرنے اور اِحسان کرنے کا حکم دیتا ہے۔'' 
پھراِسلام میں عدل و اِنصاف کی یہ تاکید صرف اپنوں ہی کے حق میں نہیں فرمائی گئی بلکہ غیروں کے حق میں بھی اور جان ومال اور دین و اِیمان کے دُشمنوں کے حق میں بھی عدل واِنصاف ہی کی تاکید فرماگئی ہے ،قرآن شریف کا کھلا ہوا اِرشاد ہے  : 
( وَلَا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰی اَنْ لَّا تَعْدِلُوْا  اِعْدِلُوْا ھُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی )
( سُورة المائدہ :  ٨ )
''اور کسی قوم کی عداوت تم کو اِس گناہ پراَمادہ نہ کردے کہ تم اُس کے ساتھ  اِنصاف نہ کرو، تم ہر حال میں ہر ایک کے ساتھ اِنصاف کرو، تقوی کی شان کے یہی مناسب ہے۔'' 
اِس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ کسی شخص سے کسی قوم سے اگر بالفرض ہماری دُشمنی اور لڑائی ہو، تب بھی ہم اُس کے ساتھ کوئی بے اِنصافی نہیں کرسکتے اور اگرکریں گے تو اللہ کے نزدیک سخت مجرم اور گناہگار ہوں گے۔ رسول اللہ  ۖ  سے مروی ہے آپ نے اِرشاد فرمایا  : 
''قیامت کے دِن اللہ سے سب سے زیادہ قریب اور اللہ کو سب سے زیادہ پیارا  اِمامِ عادل ہوگا (یعنی اللہ کے حکم کے مطابق اِنصاف کے ساتھ حکومت کرنے والے حکمران) اور اللہ سے سب سے زیادہ دُور سخت ترین عذاب میں گرفتار قیامت کے دِن اِمامِ جائز ہوگا (یعنی ظلم اور بے اِنصافی سے حکومت کرنے والا حکمران) ۔'' 
ایک دُوسری حدیث میں ہے رسول اللہ  ۖ  نے ایک دِن صحابہ سے فرمایا  : 
''تم جانتے ہو قیامت کے دِن اللہ کے سایہ ٔ رحمت میں کون لوگ سب سے پہلے آئیں گے  ؟  عرض کیا گیا کہ اللہ اور اُس کے رسول ہی کوزیادہ معلوم ہے (لہٰذا حضور ہی ہم کوبتلائیں کہ کون خوش نصیب بندے قیامت کے دِن سب سے پہلے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 9 1
5 اہلِ معرفت کی خصو صیت : 11 4
6 وسوسہ کی دُعا : 11 4
7 پیدائش کے وقت بچہ کا رونا : 12 4
8 حضرت موسٰی علیہ السلام کی خصوصیت : 12 4
9 وفیات 13 1
10 اِسلام کیا ہے ؟ 14 1
11 نواں سبق : اچھے اَخلاق اور عمدہ صفات 14 10
12 اَچھے اَخلاق کی فضیلت اور اہمیت : 14 10
13 برے اَخلاق کی نحوست : 15 10
14 چند اہم اور ضروری اَخلاق کا بیان : 15 10
15 اَمانت داری : 17 10
16 عدل و اِنصاف : 18 10
17 رحم کھانا اور قصوروار کو معاف کرنا : 20 10
18 نرم مزاجی : 21 10
19 تحمل اور برد باری : 21 10
20 خوش کلامی اور شیریں زبانی : 22 10
21 صبرو شجاعت : 24 10
22 اِخلاص اور تصحیح ِ نیت : 25 10
23 قصص القرآن للاطفال 28 1
24 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 23
25 ( طالوت علیہ السلام اور جالوت کاقصہ ) 28 23
26 جناب اَثر جونپوری 32 1
27 اِسلامی معاشرت 33 1
28 میاں بیوی میںناچاقی ہو تو کیا کریں ؟ 33 27
29 مصالحتی چارٹ : 34 27
30 ''طلاق'' کا حکم اور اُس کا مقصد : 35 27
31 طلاق کا اِستعمال کب ؟ 36 27
32 طلاق دینے کا شرعی طریقہ : 37 27
33 کچھ غلط فہمیاں : 38 27
34 آخری بات : 39 27
36 حاصلِ مطالعہ 40 1
37 حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام : 40 36
39 میرے ''حضرت جی '' 43 1
40 بزرگوں کی مجلس نصیب ہوئی تھی۔ او کمال قال ! '' 44 39
41 مکتوب نمبر ١ 50 39
42 مکتوب نمبر ٢ 51 39
43 مکتوب نمبر ٤ 52 39
44 قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ 54 1
45 اِثباتِ الف یا حذفِ الف ؟ : 55 44
46 دُوسرا مقالہ : 56 44
47 سفارشات : 58 44
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter