Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

65 - 457
یفرق بینھما وکذلک اذاکان احدھما کبیرا والآخر صغیرا فان فرق بینھما کرہ ذلک وجاز البیع وان کانا کبیرین فلا بأس بالتفریق بینھما۔

غلامک فاخبرتہ فقال ردہ ردہ (الف)(ترمذی شریف ،باب ماجاء فی کراہیة الفرق بین الاخوین او بین الوالدة وولدھا فی البیع ص ٢٤١ نمبر ١٢٨٤) اس حدیث میں والدہ اور بھائی کو جدا کرنے سے آپۖ نے منع فرمایا ہے۔ اس لئے چھوٹے مملوک کے درمیان جدائیگی کرنا مکروہ ہے۔اور اگر دونوں غلام بڑے ہوں تو جدا کرنے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔

حاشیہ  :  (الف) میں نے حضورۖ سے کہتے سنا ،جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کی اللہ اس کے اور اس کے محبوب کے درمیان قیامت میں تفریق کرے گا۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ مجھے حضورۖ نے دو غلام دیئے جو دونوں بھائی تھے۔پس میں نے ان میں سے ایک کو بیچ دیا۔حضورۖ نے مجھے کہا اے علی! اپنے غلام کو کیا کیا ؟ میں نے ان کو بیچنے کی خبر دی ،آپۖ نے فرمایا اس کو واپس کر لو اس کو واپس کرلو۔ 

Flag Counter