Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

398 - 457
الودیعة للمودع لا تسلمھا الی زوجتک فسلمھا الیھا لم یضمن]١٥٩١[(١٦) وان قال لہ احفظھا فی ھذا البیت فحفظھا فی بیت آخر من الدار لم یضمن وان حفظھا فی دار اخری ضمن۔
 
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اہل و عیال کو حفاظت کے لئے نہ دینے کی شرط لگانا صحیح نہیں ہے ۔کیونکہ اس میں مجبوری ہے۔
]١٥٩١[(١٦)اور اگر کہاکہ اس کی حفاظت کریں اس کمرے میں ،پس اس کی حفاظت کی گھر کے دوسرے کمرے میں تو ضامن نہیں ہوگا۔اور اگر اس کی حفاظت کی دوسرے گھر میں تو ضامن ہوگا۔  
تشریح  مالک نے کہا کہ اس گھر کے فلاں کمرے میں امانت کی حفاظت کریں۔امین نے اسی گھر کے دوسرے کمرے میں اس کی حفاظت کی اور ہلاک ہو گئی تو ضامن نہیں ہوگا۔  
وجہ  ایک گھر کے سارے کمرے حفاظت کے اعتبار سے ایک ہی طرح ہوتے ہیں ۔اس لئے دوسرے کمرے میں رکھنا حفاظت کے خلاف نہیں ہے اس لئے ضامن نہیں ہوگا۔  
اصول  یہ اس اصول پر ہے کہ حفاظت میں دونوں برابر ہوں تو شرط کے قریب قریب کرنا شرط کی مخالفت نہیں ہے۔ہاں اگر دوسرا کمرہ حفاظت کے اعتبار سے پہلے سے کم ہو۔مثلا دوسرا کمرہ چور دروازے کے قریب ہو تو پھر اس میں رکھنے سے ضامن بنے گا۔اور دوسرے گھر میں رکھ دیا تو ضامن ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر حفاظت کے اعتبار سے الگ الگ ہوتے ہیں اس لئے دوسرے گھر میں رکھنے کی وجہ سے ضامن ہوگا  اصول  یہ اس اصول پر ہے کہ ہر گھر حفاظت کے اعتبار سے الگ الگ ہوتے ہیں۔

Flag Counter