Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

222 - 457
]١٢٣٢[ (٧٧) وکمن آجر دارا او دکانا ثم افلس فلزمتہ دیون لا یقدر علی قضائھا الا من ثمن ما آجر فسخ القاضی العقد و باعھا فی الدین]١٢٣٣[ (٧٨) ومن استأجر دابة لیسافر علیھا ثم بدا من السفر فھو عذر]١٢٣٤[ (٧٩) وان بدا للمکاری من السفر فلیس ذلک عذر۔

]١٢٣٢[(٧٧)یا کسی نے گھر یا دکان اجرت پر دی پھر مفلس ہوگیا اور اس کو اتنا دین لازم ہو گیا کہ اس کو ادا کرنے پر قادر نہیں ہے مگر جس چیز کو اجرت پر رکھا ہے اس کی قیمت سے تو قاضی فسخ کر دے گا عقد کو اور بیچ دے گا اس کو دین میں۔  
تشریح  مثلا زید نے دکان کرایہ پر کسی کو دی ۔ بعد میں زید مفلس ہو گیا اور اس پر لوگوں کا قرض آگیا ۔اب اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ اجرت پر دی ہوئی دکان بیچے اور اس کی قیمت سے قرض ادا کرے تو ایسی صورت میں قاضی عقد اجارہ کو فسخ کرے گا اور زید کی دکان کو بیچے گا اور اس کی قیمت سے لوگوں کا قرض ادا کرے گا۔  
اصول  عذر شدید سے اجارہ فسخ کیا جا سکتا ہے۔
]١٢٣٣[(٧٨)کسی نے اجرت پر چوپایہ لیا تاکہ اس پر سفر کرے پھر ارادہ ملتوی ہو گیا تو یہ عذر ہے۔  
تشریح  سفر پر جانے کے لئے اجرت پر چوپایہ لیا پھر بعد میں خیال ہوا کہ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اور سفر پر جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا تو یہ بھی عذر ہے جسکی وجہ سے اجارہ فسخ کر سکتا ہے۔   
وجہ  مثلا حج پر جانا تھا اور حج کا وقت نکل گیا یا قرض وصول کرنے جانا تھا اور گھر پر ہی قرض دے گیا اب اس کے با وجود سفر کرے گا تو مشقت شدیدہ ہوگی اس لئے یہ عذر ہے اور اس کی وجہ سے اجارہ فسخ کر سکتا ہے۔  
لغت  بدا  :  ظاہر ہوا،ارادہ ملتوی ہو گیا۔
]١٢٣٤[(٧٩) اور اگر کرایہ پر دینے والے کا ارادہ ملتوی ہو گیا سفر سے تو یہ عذر نہیں ہے۔  
تشریح  مثلا زید نے کہا تھا کہ میں عمر کو اپنے چوپائے پر بٹھا کر سفر پر لے جاؤںگا اور اتنی اجرت لوںگا۔بعد میں زید کا ارادہ ملتوی ہو گیا یا کوئی عذر پیش آگیا تو یہ عذر نہیں ہے۔اس کی وجہ سے اجارہ فسخ نہیں کر سکتا ۔
 وجہ  خود نہ جا سکے تو کسی شاگرد کو یا کسی مزدور کو چوپایہ دے کر زید کے ساتھ بھیج سکتا ہے۔اس لئے زید کے ارادہ کا ملتوی ہونا کوئی عذر نہیں ہے  نوٹ  یہ اس صورت میں ہے کہ زید بہت مجبور نہ ہو۔دوسرا مزدور ملتا ہو اور دوسرے کے ہاتھ میں دینے سے جانور خراب نہ ہو جائے۔پس اگر زید جانے سے مجبور ہو مثلا بیمار ہو گیا اور مزدور بھی جانے کے لئے نہ ملتا ہو یا مزدور کے ہاتھ میں دینے سے گاڑی یا چوپایہ خراب ہونے کا خطرہ ہو یہ عذر ہے جس کی وجہ سے زید مکری اجارہ فسخ کر سکتا ہے۔  
لغت  المکاری  :  کرایہ پر دینے والا آدمی۔

Flag Counter