ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2013 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٦٥ ''اَلحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) مجاہدین ِاِسلام کے لیے خاص دُعائیں حضرت شریح بن عبید الحضرمی فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے زبیر بن ولید کو یہ بتلائے ہوئے سنا کہ اُنہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ جب جہاد یا سفر پر تشریف لے جاتے اَور رات کا وقت ہوجاتا تو یہ دُعا پڑھتے : یَا اَرْضُ رَبِّیْ وَرَبُّکِ اللّٰہُ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکِ وَشَرِّ مَا فِیْکِ وَشَرِّ مَا دَبَّ عَلَیْکِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ کُلِّ اَسَدٍ وَ اَسْوَدَ وَحَیَّةٍ وَعَقْرَبٍ وَمِنْ شَرِّ سَاکِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ شَرِّ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ۔ اَبو القاسم نے فرمایا '' وَمَا وَلَدَ '' سے مراد ''اِبلیس'' ہے اَور اَبو القاسم حدیث کے راویوں میں سے ایک ہیں۔ ( تھذیب الکمال فی الزبیر بن ولید الشامی ج ٢ ص ٢١٥ ) بہر حال اللہ پاک کی طرف توجہ کرنا اَور ایسی دُعاؤں کا پڑھتے رہنا کہ جن میں بڑی تاثیرات دیکھی گئی ہوں بہت بڑے نفع کا حامل ہے لہٰذا چند دُعائیں تحریر کیے دیتا ہوں کیونکہ اِن میں کثیر نفع کی اُمید ہے۔ چنانچہ کتب میں مذکور ہے کہ اِبن حاتم روایت کرتے ہیں کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ نے معرکہ ٔ بدر کے موقع پر شَاھَتِ الْوُجُوْہُ اَللّٰھُمَّ اَرْعِبْ قُلُوْبَھُمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ پڑھا اَور سنگریزے اُٹھا کر دُشمن کے لشکر کی دائیں بائیں اَور پشت کی جانب ڈال دیے پس دُشمن کے دفعیہ اَور شکست میں اِس کے عظیم اَثرات نمودار ہوئے۔ حق تعالیٰ نے کلام ِمجید میں اِرشاد فرمایا ہے :