ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2013 |
اكستان |
|
حضرت ِاَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلس ِذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) اِیمان کی علامات ۔ وسوسہ کا علاج تین طلاقوں کا مطلب'' تین'' ہی ہوتا ہے ( تخریج و تز ئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 75 سائیڈA 30 - 08 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ سے ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی نے دَریافت کیا کہ مَا الْاِیْمَانُ اِیمان کیا ہے ،تو مراد کیا تھی ؟ مراد اِیمان نہیں اِیمان تو وہ جانتے تھے مسلمان تو تھے، اُن کی مرادیہ تھی کہ علامت کیا ہے اِیمان کی یا یہ کہ اُنہوں نے واقعی پوچھا کہ اِیمان کیا ہے مگر رسول اللہ ۖ نے اُن کے جواب میں اَور بات بتلائی کیونکہ اِیمان تو وہ جانتے ہی تھے مسلمان تو وہ تھے ہی پکے تو اُن کو اَور بات ہی بتلانی مناسب تھی۔ تو آقائے نامدار ۖ نے اُن کے جواب میں'' اِیمان'' کے بجائے ''علامت ِ اِیمان'' بتائی کہ اِیمان کی علامت یہ ہے : اِذَا سَرَّتْکَ حَسَنَتُکَ وَسَائَ تْکَ سَیِّئَتُکَ فَاَنْتَ مُؤْمِن جب تمہاری قلبی حالت یہ ہو کہ نیکی کرنے کے بعد تمہیں نیکی سے خوشی ہوتی ہو یعنی راحت اَور سکون نصیب ہوتا ہو،