ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2013 |
اكستان |
|
نتیجہ کا پتہ موت کے وقت چلے گااِس لیے پہلے ناز نہیں کر سکتا : مطلب یہ نہیں ہے کہ پھر مطمئن ہوجائے کہ بس جی میں تو ہو گیا پاس اِمتحان میں، اِمتحان(کے نتیجہ) کا وقت آیا نہیں اَور پاس کیسے ہوگیا ! یہ تو آج کا سبق یاد ہوا ہے سمجھ لیجیے ،باقی (اِمتحان کا نتیجہ تو) وہ ہوگا جس دِن دُنیا سے رُخصت ہوگا تو جس دِن کام ٹھیک ہو گیا سمجھیے اُس دِن کا سبق یاد ہو گیا اَگلے دِن کا پتہ نہیں جب تک اِمتحان نہ ہو جائے اَور اِس دارُ الامتحان سے نہ نکل جائے اَور یہ پرچے مکمل ہو جائیں تو پھر ٹھیک ہے اَوروہ کسی کو پتہ ہی نہیں وہ تو رسول اللہ ۖ (بذریعہ وحی)بتلا سکتے تھے کوئی اَور نہیں بتا سکتا اِس بات کو اَور جن کو آپ نے بتائی ہے یہ بات کہ تم ایسے ہو تم جنتی ہو میں نے تمہیں جنت میں دیکھا ہے بار بار بشارتیںدی ہیں تو اُن کی حالت کیا تھی ؟ اُن کی حالت یہ تھی کہ وہ پھر بھی ڈرتے تھے ! اِس لیے نہیں کہ اِیمان نہیں تھا معاذ اللہ اُن کا ،اِیمان تھا مگر خدا کی معرفت (اُسی قدر) زیادہ حاصل ہو گئی تھی اَور جسے خدا وند ِقدوس کی معرفت حاصل ہوجائے تووہ پھر ڈرتا ہی ہے اللہ تعالیٰ سے، جتنا جان لے گا اُتنا ہی ڈرے گا۔ باقی اَب بعد کے حضرات کے لیے کیا ہے ؟ تو یہ ایک علامت بتادی گئی وہ ایسی ہے کہ اُس زمانے میں بھی چلتی تھی اَور آج کے دَور میں بھی چلتی ہے اَور اُس کا نام کیا ہے'' مُبَشِّرَاتْ '' تاکہ ذرا مطمئن رہو مایوسی نہ ہونے پائے مایوسی منع ہے مایوسی کفر ہے ۔مایوسی کفر کیوں ہے ؟ اِس واسطے کہ اُس میں ایک صفت کا اِنکار لازم آتا ہے یعنی خدا کی'' صفت ِ رحمت'' کا اِنکار گویا کر رہا ہے تو خدا کی کسی بھی صفت کا اِنکار کردے کوئی تو کافر ہوجائے گا مسلمان نہیں رہے گا۔ گناہ کیا ہے ؟ جب یہ اِرشاد ہوا وَسَائَ تْکَ سَیِّئَتُکَ تمہاری برائی تمہیں بری لگے تو اِس کے بعد آقائے نامدار ۖ سے اُن صحابی نے ایک اَور سوال کیا فَمَا الْاِثْمُ گناہ کیا ہے ؟ برائی پھر کیا ہے، اِس کی کیا علامت ہوگی ؟ تو اَب رسول اللہ ۖ یا تواُس کو بہت لمبی فہرست بتلاتے ،یاد کراتے، بجائے