Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2013

اكستان

25 - 64
خصوصًا سر کھول کر گھر میں پھر نے کا عورتوں کو زیادہ مرض ہے۔ اِن کافر عورتوں کے آنے کے وقت تمام سر کو چھپانا چاہیے کہ بال تک بھی اُن کو نظر نہ آئیں۔ اِس طرف عورتوں کو بالکل توجہ نہیں جس کا سبب یہ ہے کہ اُن کو اَحکام کی طرف توجہ کم ہے۔ 
میموں (ڈاکٹرنیوں )سے تو اُن کو کبھی کبھار واسطہ پڑتا ہے مگر اَکثر بھنگنوں، چماروں  یا کُنجڑنوں سے بہت واسطہ پڑتا ہے۔ یہ عورتیں رات دِن گھر میں گھسی رہتی ہیں اِن سے بہت کم اِحتیاط  کی جاتی ہے۔ 
غیر مسلم ڈاکٹر عورتوں سے علاج کرانا  :
آج کل جابجا شفا خانے کھلے ہوئے ہیں جن میں زَنانے شفاخانے بھی ہیں۔ ہندوستانی  عورتیں وہاں جا کر میموںسے علاج کراتیں ہیں۔ اِس ذریعہ سے اُن کے پاس آمدو رفت ہوتی ہے اَور جو زیادہ وسعت والے ہیں وہ میموں کو اَپنے گھروں میں بلاتے ہیں لوگ اِس میں اِحتیاط نہیں کرتے اَور یوں سمجھتے ہیں کہ یہ عورتیں ہیں اِن سے کیا اِحتیاط اِس لیے بے تکلف میموں سے علاج کراتے ہیں۔ 
حالانکہ میمیں مردوں سے زیادہ قابل ِ اِحتیاط ہیں کیونکہ مردوں سے تو مردوں کوسابقہ پڑتا ہے اَور میموں کو عورتوں سے سابقہ پڑتا ہے اَور اِن میں تأثر کا مادّہ زیادہ ہے۔ یہ ہر نئی چیز سے بہت جلدی متأثر ہوتی ہیں پھر میموں کے طرزِ تقریر میں ایک خاص بات ہوتی ہے جو (عام) ہندوستانی عورتوں میں نہیں ہوتی اِس لیے وہ میموں کی باتوں سے بہت جلد متأثر ہوجاتی ہیں۔ 
چنانچہ ایک دیندار عورت نے اِس حقیقت کو خوب سمجھا اُس کی آنکھ میں کچھ نقص (مرض) تھا ڈاکٹر کو آنکھ دِکھانے سے وہ اِنکار کرتی تھی اَور یہ کہتی تھی کہ آنکھ ہی کی تو شرم ہے،جب غیر مرد کے سامنے آنکھ ہوگئی پھر پردہ کاہے کا رہا۔ پھر اُس نے ایک میم کو اَپنی آنکھ دِکھلائی اُس نے دیکھ کر کہا میں اِس علاج میں ماہر نہیں ہوں تمہیں ڈاکٹر صاحب کو آنکھ دِکھلانی چاہیے، اُس نے ڈاکٹر کو دِکھلانے سے اِنکار کیا۔ اِس پر صاحبہ نے ایسی تقریر کی کہ اُن کی رائے فورًا بدل گئی اَور ڈاکٹر صاحب کو دِکھلانے کو تیار ہوگئیں پھر اُن کو شبہ ہوا اَور عہد کیا کہ اَب ساری عمر بھر اِن میموں کا منہ کبھی نہ دیکھوں گی کہ اِس ساحرہ (جادُو گرنی)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 5 1
4 دینی شعائر کی بے حرمتی اَور مذاق سے کافر ہو جاتا ہے : 6 3
5 نتیجہ کا پتہ موت کے وقت چلے گااِس لیے پہلے ناز نہیں کر سکتا : 8 3
6 گناہ کیا ہے ؟ 8 3
7 مسئلہ کا اِعتبار ہوگا وسوسہ کا نہیں : 9 3
8 مختلف قسم کے شیطان : 9 3
9 خاص نبیوں کا وضوء : 10 3
10 وضو،غسل ،اِستنجاء کے وسوسہ کا علاج : 11 3
11 وضو،غسل ،اِستنجاء کے وسوسہ کا علاج : 11 3
12 اِمام بخاری کے نزدیک بھی ''تین'' کا مطلب ''تین'' ہے : 12 3
13 شیطانی مغالطہ ''غصہ کی طلاق'' : 12 3
14 طلاق کا مسئلہ اَور جاہل پیر : 14 3
15 مجاہدین ِاِسلام کے لیے خاص دُعائیں 16 1
17 لفظ ِ عید اَور اُس کی حقیقت : 19 16
18 تکبیر اَور تعظیم شعائراللہ کا مقدس دِن عید 19 1
19 لفظ ِ عید اَور اُس کی حقیقت : 19 18
20 ''عید'' اَور ''تہوار'' میں فرق : 20 18
21 پردہ کے اَحکام 23 1
22 کافر عورتوں سے پردہ میں کوتاہی : 23 21
23 کافر عورتوں سے پردہ کے حدود اَور شرعی دلیل : 23 21
24 کافر عورتوں سے پردہ : 24 21
25 غیر مسلم ڈاکٹر عورتوں سے علاج کرانا : 25 21
26 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 28 21
27 قسط : ٢٠سیرت خُلفَا ئے راشد ین 29 1
28 عدل و اِنصاف : 29 27
29 اَولاد کی تعلیم و تربیت 36 1
30 اَحادیث میں آیا ہے : 37 29
31 عید کی سنتیں 40 1
32 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں : 40 31
33 نظام ِ جمہوریت 41 1
34 ''جمہوریت''منفی عمل کا منفی ردِّعمل : 42 33
35 جمہوریت اَور ہم جنس پرستی : 45 33
36 جمہوریت اَور بیوی کا تبادلہ : 47 33
37 جمہوریت اَور ناجائز بچے : 47 33
38 جمہوریت اَور خاندانی نظام ،ایڈز کی وباء : 48 33
39 عوام کو حاکمیت کا دھوکہ : 49 33
40 سیکولر نظام ، زِنا و فحاشی : 49 33
41 عوام کو حاکمیت کا دھوکہ : 49 33
42 گلدستۂ اَحادیث 52 1
43 وفد ِعبدالقیس کو چار باتوں کا حکم اَور چار سے ممانعت : 52 42
45 نبی اَکرم ۖ کا ایک قیمتی پُر اَثر وعظ 56 1
46 دُنیا اَور عورتوں کے فتنوں سے بچو : 56 45
47 اِسلام میں بد عہدی روا نہیں : 56 45
48 برائی پر روک ٹو ک جاری رکھیں : 57 45
49 اَپنے اَنجام سے بے فکر نہ رہیں : 58 45
50 غصہ سے پرہیز کریں : 59 45
51 قرض کی اَدائیگی میں ٹال مٹول نہ کریں : 60 45
52 دُنیا بس چند روزہ ہے : 61 45
53 وفیات 62 1
54 شانِ عید 63 1
Flag Counter