ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012 |
اكستان |
|
سے ملاقات کر کے اُن کو اِس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرنا تھا کہ وہ ہندوستان پر حملہ کردیں اَور دُوسری طرف اَفغانستان میں جو ہماری جلاوطن حکومت ہے وہ بھی اَفغانستان اَور سرحد کے لوگوں کو لیکر ہندوستان پر حملہ کرے اَور اَفغانستان کے راستہ سے بیرونی مدد اَور سامانِ رسد بھی ترکی فوجوں کو پہنچائے اَور اَندرونِ ملک بھی بہت وسیع پیمانے پر اَور بہت منظم نظام تیار تھا جو حملہ ہونے کی صورت میں اَنگریزی حکومت سے بغاوت اَور اُس کی فوجوں سے مزاحمت کرے اَور حملہ آور فوجوں کی رسد، کمک، اَفراد اَور ہر طرح سے معاونت کرے، اِس طرح ہندوستان سے اَنگریزوں کو مار بھگایا جائے۔ حجازِ مقدس میں ترکی کے تمام اہم ذمہ داروں سے حضرت شیخ الہند کی بات مکمل ہوگئی اَور اِن کے مجوزہ پلان پر عمل دَرآمد کے لیے خلافت ِعثمانیہ ترکی بالکل آمادہ ہوگئی، حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ نے ہندوستان اَور اَفغانستان میں متعین اپنے اِنقلابیوں کے نام بغاوت کی پوری سکیم اَور اُس کے اَحکامات نیز خلافت ِ عثمانیہ کے سب سے اَہم ذمہ دار اَور حجاز ِمقدس کے گورنر غالب پاشا کے وہ وثیقے جس میں اُنہوں نے حضرت شیخ الہند کی تائید و حمایت اَور اُنہیں ہر طرح کے تعاون اَور اِمداد دینے کے لیے خلافت ِعثمانیہ کے تمام ملازمین متعلقین اَور ذمہ داروں کے نام اُردو، عربی اَور ترکی تینوں زبانوں میں لکھ کر دیا تھا۔ اِن تمام خطوط کو اپنے ایک معتقد شاگرد حضرت مولانا خلیل اَحمد صاحب سہارنپوری کے ساتھ لکڑی کے ایک بکس کے دو تختوں کے بیچ میں رکھ کر اِس طرح کیلوں سے جام کردیا تھا کہ اِس کا کسی کو اِحساس بھی نہ ہو جن خطوط کو مولانا عبیداللہ سندھی نے ریشمی رُومالوں پر نقل کر کے اَفغانستان یا غستان آزاد قبائل اَور ہندوستان کے اُن تمام علاقوں میں جہاں جہاں اِس تحریک کے رہنما متعین تھے، اُن کے پاس بھیجوادیے تھے تاکہ ہر اِنقلابی اپنی تحریک کے اَحکامات اَور مسائل سے باخبر رہے اَور خودحضرت شیخ الہند نے ترکی جانے کا پروگرام بنایا تھا جہاں سے اُنہیں پوری بغاوت کی قیادت کرنا تھی، اَبھی جہاز