ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) ''فلاح '' کا مطلب ، اِیمان کی ''حلاوت'' کی نشانیاَ ذان میں درُود شریف کا صحیح طریقہ ، سب سے پہلے شیعوں نے اَذان کو بگاڑا ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب )(کیسٹ نمبر 70 سا ئیڈA 07 - 06 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حدیث شریف میں اِرشاد فرمایا گیاہے کہ جس آدمی نے اَپنے دِل میں اِیمان کی ایسی کیفیت محسوس کرنی شروع کردی ہو کہ اللہ کو رب بنانے پر راضی ہو اَور اِسلام کو اَپنا دین بنا کر وہ خوش ہے اَور جناب ِ محمد ۖ کو اَپنا رسول بنا کر خوش ہے اللہ تعالیٰ کی رضامندی سے خوش ہے رَضِیَ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ ۖ رَسُوْلًا ١ بس جس کا دِل اِن باتوں پر مطمئن ہوجائے جم جائے اُس نے اِیمان کی حلاوت پالی، شیرینی پالی۔اِس دُعا کے کلمات اَور جگہ بھی بتائے گئے ہیں رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ ۖ نَبِیًّا ٢ وَّرَسُوْلًا اَذان کے بعد یہ کلمات کہے جائیں۔ ١ صحیح مسلم کتاب الایمان رقم الحدیث ٣٤ ٢ سُنن اِبن ماجہ کتاب الاذان و السنة فیہ رقم الحدیث ٧٢١